#Do_not_copy_paste_without_my_permission
#حصارِ_یار
#رابعہ_خان
#بارہویں قسطمیں سانس روکے
دیکھ رہی ہوں تمہیں
ایسے جیسے دنیا رُک سی گٸ ہو
ایسے جیسے کوٸ بہتی ہوا ہو
اگر تم نہ بھی دیکھو مجھے
تب بھی میرا دل تمہاری جانب ہمکتا ہےمحبت کرنا تم سے
بہت تکلیف دہ ہے
احساسات جو کبھی خالی نہیں کیۓ جاسکتے
بہت تکلیف دہ ہےمیری محبت
نہ تم بھولنا
میرا ہر پل بڑھتا پیارتمہاری آنکھیں جو دیکھتی ہیں مجھے۔۔
ایسے جیسے۔
وہ جانتی ہوں میرے دل کا حالاگر میں دور بھی جانا چاہوں تب بھی
یادیں ہمیں کھینچ لاتی ہیں
چاہے ہم کتنے بھی دُور ہوںمحبت کرنا تم سے
بہت تکلیف دہ ہے
احساسات جو کبھی خالی نہیں کیۓ جاسکتے
بہت تکلیف دہ ہےمیری محبت
نہ تم بھولنا
میرا ہر پل بڑھتا پیارکوٸ بات نہیں
جو ذرا دیر ہوگٸ
اگر یہی قسمت ہے
تو ہم ملیں گے دوبارہبُھلا دینا تمہیں
بہت مشکل ہے
یہ میں ہوں جو رُخ موڑ کر رو رہی ہوں
اے میرے اداس خوابکسی دن
میں امید کرتی ہوں کہ
محبت کروں تم سے جتنی میں چاہتی ہوں(ایک گیت Moon Lovers سے)
......
وہ اس آواز پر ایک جھٹکے سے مُڑی تھی۔ پیچھے کھڑا نفیس مسکراتی نگاہوں سے اسکے سراپے کو دیکھ رہا تھا۔ اس کی صبیح پیشانی پر ناگواری سے لکیریں نمودار ہوٸیں۔۔
"میں جانتی ہوں کہ ہر رنگ جچتا ہے مجھ پر اسی لیۓ آپ کی آگاہی کی کوٸ ضرورت نہیں ہے۔۔"
رُکھاٸ سے کہہ کر اس نے چہر پھیرا مگر اس نے تو جیسے سُنا ہی نہیں تھا۔ آگے بڑھ کر اس کی غلافی آنکھوں میں جھانکا۔ شہد رنگ آنکھیں ناگواری سے چمک اُٹھی تھیں۔
"اتنا نخرہ۔۔ اتنا غصّہ صرف میرے لیۓ اور جب دوسروں سے بات کرتی ہو تب تو منہ سے پھول جھڑ رہے ہوتے ہیں۔۔ کیوں۔۔؟ اتنا ظلم صرف مجھ پر کیوں۔۔؟ کوٸ گستاخی کردی کیا میں نے۔۔؟"
مسکراتے لہجے میں کہتا وہ مسلسل اس کے چہرے کا نظروں سے طواف کررہا تھا۔
اسے دیکھتے امل کے چہرے پر مسکراہٹ اُبھری تھی۔۔"گستاخی کرنے والوں کو میں صرف لفظوں کی مار نہیں مارتی۔ ان کے لیۓ ہمیشہ کڑی سزاٶں کا بندوبست کیۓ رہتی ہوں میں اور جہاں تک بات ہے آپ کی۔۔"
ایک ناقدانہ نگاہ اس پر ڈالی۔۔
"تو آپ کا شمار نہ تو میں نے کبھی قرابت داروں میں کیا ہے اور نہ ہی میرا آٸندہ ایسا کچھ کرنے کا ارادہ ہے۔ آپ میرے لیۓ صرف میرے تایا کے بیٹے ہیں جن سے بات کرنا مجھے سخت ناپسند ہے کیونکہ میں ہر کسی کو نہیں پسند کر لیتی۔۔"
YOU ARE READING
حصارِ یار
General Fictionوالدین کے ظلم کی بِنا پر۔۔ سفّاک معاشرے کا نشانہ بنی ولی کی ذات۔۔ ایک درد بھری کہانی۔۔ ٹوٹے بکھرے وجود کی کہانی۔۔ ولی اور امل کی کہانی۔۔ حصارِ یار کی کہانی۔۔ 💔