چھٹی قسط

2.7K 91 8
                                    

کس قدر انوکھا ہے راستہ محبت کا
کب نہ جانے ہو جائے معجزہ محبت کا
اپنی زات سے بھی وہ اجنبی لگتا ہے
جس کے ساتھ ہو جائے حادثہ محبت کا

_____________________________________________

چلو اب جلدی سے ریڈی ہو جاؤ تمہارے گھر سے اجازت مل گئی ہے... وہ واش روم سے باہر آئ تو کشف نے کہا -

لیکن پھر بھی میرا دل نہیں چاہ رہا... مجھے نہیں جانا...
دل تو میرا بھی نہیں چاہ رہا لیکن امی بھائی کے لیے لڑکی دیکھنے جا رہی ہیں وہاں اس لیے مجھے بھی لے جا رہی ہیں اور میں بھی جانا چاہتی ہوں اور پھر ایک سے بھلے دو سہی...اس لیے میں تم سے کہہ رہی ہوں پلیز چلو... میرے لیے پلیز...اس نے بچوں کے سے خوشامدی لہجے میں کہا -

لیکن اچھا نہیں لگتا نہ ایسے جانا میں تو کسی کو جانتی بھی نہیں...

مجھے تو جانتی ہو نہ... دیکھو اگر تم نہیں گئی تو میں بھی نہیں جاؤں گی اور تم سے ناراض ہو جاؤں گی... اس نے بچوں کے سے انداز میں منہ پھولا کر کہا -

اسے دیکھ کر اسے اس کے ساتھ ہوئی اپنی پہلی ملاقات یاد آئ تھی...جب وہ کلاس میں بیٹھی نوٹس بنا رہی تھی اور کشف اس کے پاس آئی تھی-

ایکسکیوز می... میں یہاں بیٹھ سکتی ہوں...؟ اس نے پوچھا تھا -

سیور... دانین کے کہنے پر وہ اس کے ساتھ بیٹھ گئی تھی -

میرا نام کشف ہے... نیو کمر... میرا مطلب ہے یونی میں نئی ہو...؟ اس نے پوچھا تھا-

ہاں... دانین مسکرائی تھی-

مجھ سے دوستی کرو گی... اس نے ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا-

کیوں نہیں... اس نے اس کا بڑھا ہوا ہاتھ تھام لیا تھا -

کشف اور دانین چند ہی دنوں میں گھل مل گئی تھی ان دونوں کی دوستی اتنی گہری ہو گئی تھی کہ کسی تیسرے بندے کی گنجائش نہیں بچی تھی -

اے کہاں گم ہو... اس نے اس کے سامنے چٹکی بجائی تھی-

اچھا ٹھیک ہے میں چلتی لیکن ہم جلدی واپس آ جائیں گے... اس نے کہا -

ٹھیک ہے... کشف نے اثبات میں سر ہلایا تھا-

اس نے الماری سے ایک بلیک کلر کا سوٹ نکالا ... کپڑے چینز کرنے کے بعد اس نے بال بنائے... ہاتھ میں گھڑی پہن کر اس کی طرف مڑی چلو میں ریڈی ہوں...اس نے کہا -

اتنی سادہ سی...تھوڑا سا میک اپ کر لو.... کشف نے اس کے سادہ مگر خوبصورت چہرے کو دیکھتے ہوئے کہا تھا-

میرا عشق تم ہو (مکمل) Where stories live. Discover now