مجھے تم سے محبت ہے

3.3K 176 205
                                    

باب :#6 :-

مجھے تم سے محبت ہے

محبت کی روشنی ہر سو پہلی ہے ،
چمک آنکھوں کی نئے افسانے سنا رہی ہے ،
لب خاموشی سے اقرار کرنے کے لیے بےقرار ہیں،
دل کی دھڑکنیں بھی اک نیا ساز سنا رہی ہیں ،
(شازمہ عامر )

"اٹھ جاؤ ہبہ قسم سے کتنا سوتی ہو تم ۔ حد ہو گئی اب اٹھ جاؤ ورنہ مجھ سے بُرا کوئی نہیں ہو گا ۔ آج نکاح ہے تمہارا حارث بھائی کے والدین بھی پہنچ جائے گے کچھ دیر تک ۔ "
ہبہ تٙس سے مٙس نا ہوئی ۔

"ٹھیک ہے نا اٹھو کل تو بہت شور مچایا ہوا تھا ۔ ہاے زرمین مجھے ڈر لگ رہا ہے ۔ میری جان نکل رہی ہے ۔ اب گدھے گھوڑے بیچ کے سو رہی ہو ۔ "
زرمین اسے اٹھا اٹھا کے تھک گئی تھی ۔

"ڈر کا نیند سے کیا تعلق میری جان نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے ۔ "
ہبہ ہلکی سی آنکھیں کھول کے بولی ۔

زرمین نے گھور کر ہبہ کو دیکھا ۔

"اچھا اچھا اب گھروں نا اٹھ گئی ہوں ۔ جان لوگی کیا بچی کی ۔ ایک تو تم پوری ماما جان پے گئی ہو ۔اٹھا کے ہی سانس لیا ۔ "
ہبہ اباسی روکتے ہوئے بولی ۔

" چالو اب واشروم میں جاؤ دس منٹ ہے تمہارے پاس فرش ہو جاؤ میں ناشتہ لاتی ہوں ۔ پھر تمہیں مہندی بھی لگانی ہے ۔ چار بجے نکاح ہے اتنے کام ہیں اور تمہیں بلکل بھی پروا نہیں ہے ۔ "

"ایک منٹ ایک منٹ ابھی کیا ٹائم ہوا ہے ۔"
اپنے فون میں ٹائم دیکھ کر ہبہ نے چوکتے ہوئے پوچھا ۔ کہی میرے فون کا ٹائم تو خراب نہیں ہو گیا ۔

"ابھی نو بجے ہیں ۔"
زرمین نے اطمینان سے بتایا ۔

ہبہ چیخ اٹھی ۔۔
"زرمین کی بچی میں صبح چھ بجے سوئی تھی ۔"

زرمین اسکی بات کو مزاح کا رنگ دیتے ہوئے بولی ۔
"ابھی تو میری کوئی بچی نہیں ہے ۔ ہاں جب ہو گئی تو اسکی خالہ کو سب سے پہلے بتاؤں گئی ۔ اور ڈرامے نا کرو میں بھی تمہارے ساتھ ہی سوئی تھی ۔"
زرمین بنا اسکے جواب کا انتظار کیے باہر کی طرف بھر گئی ۔

"زینی تمہیں اللّه پوچھے گا "
ہبہ نے زور سے ہانک لگائی ۔

"ڈونٹ ووررے ڈیر !! اللّه نے سب کو ہی پوچھنا ہے ۔
دس منٹ میں، میں ناشتہ لارہی ہوں ۔ "

"ہاں لیکن تمہیں ذرا خاص پوچھے گے ۔
دیکھنا ظالم لڑکی میں تمہاری شادی پے تمہارے ساتھ کیا کرتی ہوں "
ہبہ منہ میں بڑبڑاتی ہوئی واشروم میں گھس گئی ۔
___________________________________

کیا ہوا کاشان کچھ پریشان لگ رہا ہے تو ۔"
راحیل کافی دیر سے کاشان کو الجہ الجہ دیکھ رہا تھا ۔ آخر پوچھ لیا ۔

"نہیں یار بس ایسے ہی ۔"
کاشان نے بات بنائی ۔

"بتا نا یار ہبہ کی وجہ سے پریشان ہے ۔ "
کاشان جانتا تھا اب راحیل جان کے ہی سانس لے گا ۔

اُسکی آنکھوں مِیں مِیرا عکس تھا۔Where stories live. Discover now