احمد اور کتنی دیر ہے؟؟ دعا گاڑی سے ٹیک لگائے احمد کا انتظار کر رہی تھی جو روڈ کے سائڈ پہ کھڑا اس کے لیے گجرے بنوا رہا تھا
بس ایک منٹ میں آگیا تم گاڑی میں بیٹھو۔۔۔ وہ گجرے والے کو پیسے دیتے ہوئے بولا
دعا گاڑی میں بیٹھ کر اس کا انتظار کرنے لگتی ہے 7 بج چکے تھے حنا کی مہندی سٹارٹ ہونے والی تھی۔۔۔
آگیا اگیا جناب۔۔۔۔ احمد گاڑی میں بیٹھتا ہے
ہمیں پتہ ہے ہماری بیگم کو گھر پہنچنے کی بہت جلدی ہے مگر ہمارے جذبات کا بھی خیال رکھا جائے۔۔۔ وہ ہاتھ میں گجرے پہناتے ہوئے بولا
شکریہ احمد۔۔۔یہ بے حد خوبصورت ہیں۔۔۔ وہ موتیے اور گلاب کے بنے گجرے دیکھتے ہوئے بولی
آپ سے زیادہ نہیں۔۔۔احمد جھک کر کہتا ہے تو دعا شرما جاتی ہے
اب چلیں؟ وّرنہ مہندی ادھر ہو جانی۔۔۔۔ وہ گاڑی سٹارٹ کرتے ہے بولا تو دعا اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مما سات سے اوپر ٹائم ہو چکا مہندی شروع ہونے میں کم وقت رہ گیا اور آپی ابھی تک پارلر سے نہیں آئی۔۔۔ضینی پریشان ہوتی ہے
کال کر کے پتہ کرو نا کدھر ہے؟؟ رقیہ بیگم متفکر ہوتی ہیں
کتنی بار کر چکی ہوں مگر نمبر آف جا رہا ہے۔۔۔شاید بیٹری ڈیڈ ہو۔۔۔ وہ ایک بار پھر کال ملانے کی کوشش کرتی ہے۔۔۔۔
ڈیڈ آرہا ہے موبائل۔۔۔۔ وہ آئیں گی کس کے ساتھ؟؟ آپ تو گئی نہیں لینے اُسے؟؟؟ وہ ساتھ رابطہ کرنے کی بھی کوشش کر رہی تھی
وہ ردا کے ساتھ ائے گی اس نے کال کر کے بتایا تھا۔۔۔ رقیہ بیگم نے اطلاع دی
کیا ہو رہا ہے؟؟؟ علی رضا بیگم اور بیٹی کو پریشان دیکھ کر چلے اتے ہیں
کچھ نہیں بابا۔۔۔وہ بس حنا آپی سے رابطہ نہیں ہو رہا تو مما پریشان ہو رہی ہیں۔۔۔ضینی نے بابا کو بتایا
کہاں ہے وہ ابھی تک آئی نہیں.؟؟ سب مہمان اچکے ہیں رقیہ بیگم۔۔۔۔وہ حنا کو نے نہ پا کر حیران ہوتے ہیں
وہ کہہ رہی تھی دوست کے ساتھ آجائے گی۔۔۔۔رقیہ بیگم نے بتایا
کیا مطلب آپ نہیں گئی لینے اُسے؟؟ آج کے دن تو لا پرواہی نہ کرتی بیگم۔۔۔لڑکے والے آنے والے ہیں۔۔ وہ اب حنا کو کال ملانے کی کوشش کرتے ہیں کہ گاڑی کا ہارن سنائی دیتا ہے
میرا بیٹا اور بہو آگئے۔۔۔ وہ کہتے باہر کی جانب بڑھتے تو رقیہ بیگم حیران ہو جاتی جب کہ زینی خوشی سے بابا کے پیچھے جاتی۔۔۔
YOU ARE READING
Milay Kuch Is tarah by Hurrum Maan
FanfictionComplete ۔۔۔ یہ کہانی ہے ۔۔۔۔ایک لڑکے کے عشق کی۔۔۔۔ ایک لڑکی کے صبر کی۔۔۔۔ مکافات کی۔۔۔۔نفرتوں میں چھپی محبت کی۔۔۔حسد کی آگ میں جلنے کی۔۔۔ندامت کی۔۔۔۔ یہ کہانی ہے دعا اور احمد کے ملن کی۔۔۔۔