آج بارات تھی... صبح سے شام ہو گئی تھی اسے اپنے گھر والوں کا انتظار کرتے کرتے مگر وہ لوگ ابھی تک نہیں پہنچے تھے...شام کے پانچ بج رہے تھے جب اس نے حدید کو کال کی تھی -
اسلام علیکم بھائی...آپ کب آئیں گے... میں کب سے انتظار کر رہی ہوں...آپ ابھی تک آئے کیوں نہیں... میں نے آپ سے بولا تھا نہ جلدی آنے کو... دانین نے حدید کو کال کرتے ہی شروع ہو گئی تھی... اسے بےصبری سے اس کے آنے کا انتظار تھا-
وعلیکم السلام...تھم کے زرا...سانس تو لے لو...مجھے نہیں پتہ تھا میری طوطی کو میرے آنے کا اتنا انتظار تھا... میں پہلے ہی آ جاتا...اب تھوڑا سا انتظار اور کر لو ہم بس نکلنے ہی والے ہیں تھوڑی دیر میں...اس نے ہنس کر کہا-
اچھا ٹھیک ہے آپ لوگ جلدی آئیے گا... اس نے کہہ کر کال کاٹ دی تھی-
***
ہو گئی بات... اب چلو دیر ہو رہی ہے ورنہ ماما جانے نہیں دیں گی... کشف نے دانین سے کہا-
ہاں چلو... دانین نے کہا-
کیا بات ہے آج تو اپنی مرضی سے تیار ہو گئی جانے کے لیے...مجھے کچھ کہنا بھی نہیں پڑا...کشف نے اسے چھیڑتے ہوئے کہا-
ہاں بس ایسے ہی دل چاہ رہا میرا...اس نے مسکرا کر کہا-
مگر تمہیں یاد ہے نہ کل تم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ تم میری مرضی کے مطابق تیار ہوگی... تو آج صرف میرا کہنا ماننا ہے تم نے... اور مجھے پتہ ہے تمہارا دل کیوں چاہ رہا ہے... کشف نے اسے اپنی کل والی بات یاد دلاتے ہوئے آخر میں شرارت سے کہا تھا-
اب دیر نہیں ہو رہی تم کو... میں آنٹی کو بولوں کہ ہم کہیں نہیں جا رہے کوئی کام ہو تو بتا دیں... اس نے کشف کی امی کا نام لے کر اسے ڈرایا تھا-
ارے نہیں چلو جلدی شام ہونے والی ہے ہمیں سات بجے سے پہلے واپس آنا ہے... وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے باہر لے جاتے ہوئے بولی-
***
وہ شادی میں جانے کے لیے تیار کھڑا تھا...چہرے پر پریشانی کی جھلک نظر آ رہی تھی... وہ کل سے کافی پریشان تھا... اس نے اپنے والدین سے جواب مانگا تھا اور اسے ڈر تھا کہ اس کے حق میں کیا ہوگا مگر ایک بات تو طے تھی کہ وہ دانین کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑے گا...اس نے آئینے میں خود کو دیکھتے ہوئے دل میں سوچا تھا جب ابراہیم حیات شاہ اس کے کمرے میں داخل ہوئے تھے -
کہیں جا رہے ہو...اسے تیار دیکھ کر انھوں نے پوچھا-
جی... امی نہیں آئی ہیں آپ کے ساتھ...ابھی تک ناراض ہیں مجھ سے...اس نے انھیں اکیلے آتے دیکھ کر پوچھا-
میں یہاں تم سے کچھ بات کرنے آیا تھا اور تمہاری ماں نہیں آئی ہے...ناراض کرنے والا کام ہی کیا ہے تم نے... انھوں نے جواب دیا تھا-
آپ لوگوں نے کیا فیصلہ کیا ہے... اس نے پوچھا -
میں اسی سلسلے میں تم سے بات کرنے آیا ہوں... ہمارا فیصلہ یہ ہے کہ تمہیں اس لڑکی کو چھوڑنا ہوگا... انھوں نے اپنا فیصلہ سنایا تھا-
YOU ARE READING
میرا عشق تم ہو (مکمل)
Romanceیہ کہانی ہے محبت اور عشق کی.. باقی کہانی جاننے کے لیے کہانی پڑھیں... ❤️ میرا عشق تم ہو ❤️ یہ میری پہلی کہانی ہے امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی... Complete Novel Revenge based Romantic Novel