ہادی کو کسی کا فون آیا تھا تو وہ بات کرنے باہر آیا تھا جب وہ بات کر کے واپس آیا تو سامنے سٹیج کے پاس جمع لوگ اور وہاں سب لوگوں کو آپس میں خسر پسر کرتے دیکھ کر اسے عجیب لگا تھا اور پھر اچانک اسے کسی کا دھکا لگا تھا... اس نے دیکھا تو دانین تھی اور اس کی آنکھوں میں آنسو تھے-
ہادی کو دیکھ کر اس کے آنسو اور روانی سے بہے تھے اور وہ بے اختیار اس کے سینے سے لگ کر رونے لگی تھی-
کیا ہوا دانین... کسی نے کچھ کہا...اسے اپنے سامنے کر کے اس نے پوچھا تھا -
میں نے کچھ نہیں کیا تھا... میں نے منع کیا تھا سمیر کو... اتنی تیز گاڑی مت چلائیں... انھوں نے میری نہیں سنی... وہ کہتی ہیں میری وجہ سے سب ہوا... جیسے یہ سب میں نے کیا ہو...وہ روتے ہوئے بولی تھی...وہ اس کی بات سن کر سمجھ گیا تھا کہ کیا ہوا ہوگا...اس کے آنسو دیکھ کر ہادی کو غصہ آیا تھا-
میں نے پہلے بھی کہا تھا میں اب ان آنکھوں میں کبھی آنسو نہیں دیکھنا چاہتا...اب رونا بند کریں...وہ اس کے آنسو صاف کر کے اس کا ہاتھ تھام کر ان کے سامنے آیا جو ابھی بھی پتہ نہیں کیا کیا بول رہی تھیں-
***
آپ اس لڑکی کی حمایت کر رہی ہیں... اس لڑکی کی منحوسیت کی وجہ سے میرا گھر برباد ہو گیا... اس کی موجودگی نے سب تباہ اور برباد کر دیا.....اس کی منحوسیت کی وجہ سے میرے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہوا... سمیر کی مام نے حقارت سے کہا-
بس... بہت بول لیا آپ نے...اس کی سخت آواز نے ان کی تیزی سے چلتی زبان کو روکا تھا-
دانین نے اسے روکنے کی کوشش کی تھی مگر اس نے اسے خاموش رہنے کا اشارہ کیا تھا تو وہ چپ رہ گئی تھی-
کس طرح کی باتیں کر رہی ہیں آپ...آپ کو زرا بھی خدا کا خوف نہیں ہے...کس دور میں جی رہی ہیں آپ لوگ...کس طرح جاہلیت بھری باتیں ہیں آپ لوگوں کی...آپ کسی انسان کی زندگی اور موت... اس کی خوشی یا غم کا جمےدار کسی دوسرے انسان کو کیسے ٹھہرا سکتی ہیں...کوئی بھی کسی کی وجہ سے نہیں مرتا... مرتے سب اپنے وقت پر ہی ہیں....زندگی اور موت اس رب کے ہاتھ میں ہے...اور اس دنیا میں وہی ہوتا ہے جو اللہ چاہتا ہے... آپ کے یا ہمارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا....آپ کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ یا اس کی موت کی جمےدار یہ لڑکی نہیں ہے...آپ اپنے بیٹے کی موت کا جمےدار اسے نہیں ٹھہرا سکتیں اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس کی موجودگی کی وجہ سے آپ کے ساتھ برا ہوا تو ایسا پہلے ہی دن ہو جانا چاہیے تھا.... اگر اس کی وجہ سے کچھ بھی برا ہوتا ہے تو آپ سب لوگوں کے ساتھ اب تک کوئی حادثہ پیش کیوں نہیں آیا... کیوں سہی سلامت ہیں آپ لوگ ابھی یہاں...آپ جس طرح سے اس کو قصور وار ٹھہرا رہی ہیں...آپ نے کبھی سوچا کہ اس کے دل و دماغ پر کیا اثر پڑے گا آپ کی باتوں کا...آپ کی اس طرح کی باتیں اس کی زندگی تباہ کر سکتی ہیں.... مگر افسوس کے ہم بولنے سے پہلے کبھی نہیں سوچتے کہ ہمارے کہے گئے الفاظ کسی کے دل اور روح کو کس طرح زخمی کرتے ہیں...اگر اس کی جگہ پر آپ کی بیٹی ہوتی تو تب بھی آپ اسی طرح کی باتیں کرتی جیسی آپ ابھی کر رہی ہیں...اس نے کہا تو وہ نظر چرا کر نیچے دیکھنے لگیں تب ہی ان کی نظر اس کے ہاتھ پر پڑی تھی جس نے دانین کا ہاتھ تھاما ہوا تھا... ان کے پاس اس کے سوال کا جواب نہیں تھا مگر اپنی جھینپ مٹانے کے لیے انھیں سوال مل گئے تھے-
YOU ARE READING
میرا عشق تم ہو (مکمل)
Romanceیہ کہانی ہے محبت اور عشق کی.. باقی کہانی جاننے کے لیے کہانی پڑھیں... ❤️ میرا عشق تم ہو ❤️ یہ میری پہلی کہانی ہے امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی... Complete Novel Revenge based Romantic Novel