مندرجات کا رخ کریں

یوسف زلیخا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یوسف اور زلیخا (یوسف زلیخا کا تعاقب کرتے ہوئے)، منی ایچر از کمال الدین بہزاد، 1488ء۔
یوسف زلیخا کی دعوت۔ مصوری تاخی مہل ملک، کرمانشاہ، ایران

"یوسف زلیخا" سے مراد نبی یوسف اور عزیز مصر کی بیوی زلیخا کی کہانی ہے جو صدیوں تک اسلامی دنیا میں مشہور رہی اور دیگر کئی زبانوں عربی، فارسی، بنگالی، ترکی اور اردو میں بھی لکھی گئی۔ اس میں سب سے مشہور داستان وہ ہے جس کو فارسی زبان میں عبد الرحمٰن جامی (1414–1492) نے اپنی کتاب ہفت اورنگ ("سات تخت") میں لکھا۔ اس وقت تک کہانی میں بہت سی چیزیں شامل ہو چکی تھیں، بشمول صوفیانہ تشریح جہاں زلیخا یوسف کی آرزو رکھتی ہے وہ خدا کے لیے روح کی جستجو کی نمائندگی کرتی ہے۔

کہانی کے دیگر نسخے

[ترمیم]

کشمیری مصنف محمود گامی نے اس کہانی کو نئے سرے سے لکھا۔ یہی داستان پنجابی قصے کے لیے معیاری نمونہ بنی۔

اس موضوع پر فارسی میں بھی ایک طویل نظم موجود ہے، جس کا عنوان یوسف اور زلیخا ہے، جو دسویں اور گیارہویں صدی کے فارسی کے عظیم شاعر فردوسی سے منسوب کی جاتی تھی۔ تاہم، محققین نے اس کتاب کو اس کے کم معیار اور فردوسی کی زندگی کے وقت کی بنیاد پر مسترد کر دیا ہے۔[1]

یوسف زلیخا ایشیا میں

[ترمیم]
یوسف اور زلیخا کی ایک تصویر، میٹروپولیٹن عجائب گھر[2] کے مجموعے میں۔

اسی طرح کئی مسلم ممالک میں، یوسف زلیخا کی فرضی محبت کی داستان کلاسیکی ادبی کاموں میں شامل ہے، مشرقی بنگال (آج کا بنگلہ دیش) میں: چودہویں صدی عیسوی میں (سلطان غیاث الدین اعظم شاہ) کے عہد میں، شاہ محمد صغیر نے بنگالی زبان میں داستان یوسف زلیخا لکھی جس کو بنگالی ادب کے قرون وسطی کے "سنہری دور" کا سب سے بڑا ادبی کام سمجھا جاتا ہے۔

عبد الرحمٰن جامی کے فارسی نسخے کی بنیاد پر، منشی صادق علی نے شاعرانہ انداز میں پوتھی سلہٹ ناگری رسم الخط میں، محبت نامہ کے عنوان سے لکھی۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 'Yusuf and Zalikha: The Biblical Legend of Joseph and Potiphar's Wife in the Persian Version Ascribed to Abul-Mansur Qasim, Called Firdausi, ca. 932-1021 A.D.، ' Edited by Hermann Ethé، Philo Press, Amsterdam, 1970
  2. "Yusuf And Zulaikha"۔ www.metmuseum.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 دسمبر 2018 
  3. Mustafa Saleem (30 Nov 2018)۔ "মহব্বত নামা : ফার্সি থেকে বাংলা আখ্যান"۔ Bhorer Kagoj۔ 26 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2021 

بیرونی روابط

[ترمیم]

Foundational Maḥabbat-nāmas: Jāmī’s Yūsuf u Zulaykhā in Bengal (ca. 16th–19th AD) از: Thibaut d’Hubert صفحات: 649–691

Love’s New Pavilions: Śāhā Mohāmmad Chagīr’s Retelling of Yūsuf va Zulaykhā in Early Modern Bengal از: Ayesha A. Irani صفحات: 692–751

Śrīvara’s Kathākautuka: Cosmology, Translation, and the Life of a Text in Sultanate Kashmir از: Luther Obrock صفحات: 752–776

A Bounty of Gems: Yūsuf u Zulaykhā in Pashto از: C. Ryan Perkins صفحات: 777–797

Sweetening the Heavy Georgian Tongue Jāmī in the Georgian-Persianate World از: Rebecca Ruth Gould صفحات: 798–828