ہونٹ
ہونٹ یا لب کسی بھی جاندار، بالخصوص انسانی چہرے میں سب سے نمایاں عضو ہے۔ یہ نرم، آسانی سے کھننے اور بند ہونے والا اور ایک ذریعہ ہوتا ہے جس سے کہ غذا اور پانی کو منہ کے راستے پیٹ میں پہنچا سکیں۔ ہونٹ آواز لگانے اور گفتگو کرنے کا کا بھی کام دیتے ہیں۔ ہونٹ بجائے خود کسی بھی بات کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں، جیسے کہ خوشی یا غم۔ ہونٹ انسانوں میں محبت اور تنہائی والے اعمال کا بھی ذریعہ ہوتے ہیں، جیسے کہ ایک دوسرے کا چھو کر بوسہ لینا یا ہوائی بوسہ لینا اور اسی طرح کے اعمال کے لیے۔ ہونٹ، خصوصًا اپنی محبوبہ کے ہونٹ کئی غزلوں کا موضوع بھی رہ چکے ہیں۔
گہرے ہونٹ بہت سارے لوگوں کے لیے بہت بڑی تشویش ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ گلابی ہونٹ ان کی شکل کو بڑھا دیتے ہیں اور یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے ہونٹ صحت مند ہیں۔ دوسری طرف ، سیاہ ہونٹ بد صورت ہیں اور یہ متعدد عوامل کے نتیجے میں ہے جیسے براہ راست سورج کی روشنی سے زیادہ متاثر ہونا ، بہت زیادہ سگریٹ نوشی ، بہت زیادہ کیفین ، پانی کی کمی اور خون کی کمی جیسے کچھ امراض۔[1]
نفسیاتی ماہرین کے مطابق جب کوئی لڑکی اپنے ہونٹ دانتوں کے درمیان دبا لے تو اس وقت وہ بہت رومانی موڈ میں ہوتی ہے اور پیار دینے کے لیے پورے طور پر تیار ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ جس طرح مردوں کو عورتوں میں کشش نظر آتی ہے ٹھیک اسی طرح عورتوں کو مردوں میں بھی کشش نظر آتی ہے۔ جب کوئی لڑکی کسی خوبصورت اور اچھی جسامت والے لڑکے کو دیکھتی ہے تو تب بھی وہ اپنے ہونٹ اس طرح دبا لیتی ہے.[2]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "How to Get Natural Pink Lips قدرتی گلابی ہونٹ کیسے حاصل کریں۔"۔ 16 جولائی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2020
- ↑ "اگر کوئی لڑکی کسے لڑکے کو دیکھ کر اپنے ہونٹ دبا لے تو اسکا کیا مطلب ہے؟"۔ 15 جولائی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2020