ہندوستان میں 1936ء
Appearance
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حکومتی عہدے دار
[ترمیم]- جارج پنجم – شہنشاہ ہند 6 مئی 1910ء تا 20 جنوری 1936ء
- ایڈورڈ ہشتم– شہنشاہ ہند 20 جنوری 1936ء تا 11 دسمبر 1936ء
- جارج ششم – شہنشاہ ہند 11 دسمبر 1936ء تا 6 فروری 1952ء
- فریمین فریمین-تھامس– گورنر جنرل ہند 18 اپریل 1931ء تا 18 اپریل 1936ء
- وکٹر ہوپ– گورنر جنرل ہند 18 اپریل 1936ء تا یکم اکتوبر 1943ء
واقعات
[ترمیم]- 20 جنوری: جارج پنجم شہنشاہ ہند و مملکت متحدہ انتقال کر گئے۔ ایڈورڈ ہشتم شہنشاہ ہند و مملکت متحدہ تخت نشین۔
- یکم اپریل: صوبہ سندھ کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔ لینسلاٹ گراہم پہلے گورنر مقرر ہوئے۔
- 18 اپریل: وکٹر ہوپ گورنر جنرل ہند بن گئے۔
- 8 جون: آکاش وانی (ریڈیو ناشر) کا قیام عمل میں آیا۔
- 15 اکتوبر–18 اکتوبر: ممبئی میں مذہبی فسادات۔
- 11 دسمبر: ایڈورڈ ہشتم شہنشاہ ہند برطانوی تخت و تاج سے دستبردار ہو گئے۔