ہزارہ ایکسپریس حادثہ 2023ء
ہزارہ ایکسپریس حادثہ 2023ء | |
---|---|
تفصیلات | |
تاریخ | 6 اگست 2023 |
محل وقوع | شہدادپور اور نوابشاہ کے درمیان، سندھ |
ملک | پاکستان |
لائن | کراچی–پشاور ریلوے لائن |
آپریٹر | پاکستان ریلوے |
حادثے کی قسم | ٹرین پٹری سے اترنا |
اعداد و شمار | |
اموات | 35–30 |
زخمی | 100 سے زیادہ |
6 اگست 2023ء کو، 01:18 پر، کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی دس بوگیاں کراچی سے تقریباً 275 کلومیٹر (171 میل) دور نوابشاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں، جس میں 30 سے 35 افراد ہلاک 5 افراد ٹنڈو آدم کی راشد بوزدا کے ایک ہے گھر کے ہے اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔[1][2][3][4]
پس منظر
[ترمیم]فرسودہ نظام کی وجہ سے پاکستان کی ریلوے پر حادثے اور پٹری سے اترنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ حکومت کو سادہ نظام اور عمر رسیدہ پٹریوں کو نظر انداز کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 2021ء کا گھوٹکی ریل حادثہ ریل گاڑی کے پٹری کے اترنے سے ہوا تھا۔ اس سے ایک روز قبل علامہ اقبال ایکسپریس بغیر کسی جانی نقصان کے پٹری سے اتر گئی۔[5] مقامی خبر کے مطابق 2013ء سے 2019ء تک ٹرین حادثات میں 150 افراد ہلاک ہوئے۔[2]
واقعہ
[ترمیم]1:18 پر، کراچی سے سرگودھا جاتے ہوئے شہدادپور اور نوابشاہ کے درمیان،[6] سرہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی دس بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ پوری ریل گاڑی میں تقریباً 1000 مسافر سوار تھے۔ زخمیوں کو نواب شاہ کے قریبی پیپلز ہسپتال میں داخل کیا گیا اور مرمتی عملے کے پہنچنے پر مین ریل پر آپریشن روک دیا گیا۔ تفتیش کار وجہ کا تعین کر رہے ہیں۔[7]
مابعد
[ترمیم]ریسکیو 1122، پاکستان ریلوے، پاکستان آرمی، رینجرز اور پولیس نے جائے حادثہ پر امدادی اور بچاؤ آپریشن کیا۔[8] بے نظیر آباد کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس یونس چانڈیو نے بتایا کہ تباہ شدہ 10 میں سے 9 بوگیوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے، زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جا رہا ہے۔ ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔[6]
- ↑ "At least 30 killed and 80 injured in Pakistan train derailment"۔ ABC News (بزبان انگریزی)۔ 2023-08-06
- ^ ا ب Aoife Walsh (6 August 2023)۔ "Pakistan passenger train derails killing 30"۔ BBC News۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2023
- ↑ Benjamin Brown، Chris Liakos (2023-08-06)۔ "At least 30 killed, 67 injured after train derails in Pakistan"۔ CNN (بزبان انگریزی)
- ↑ "35 perish, 100 injured as 10 bogies of Hazara Express derail"۔ 6 August 2023
- ↑ "Train derails near Padidan"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 6 August 2023۔ 06 اگست 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2023
- ^ ا ب Mohammad Hussain Khan (6 August 2023)۔ "At least 30 killed, several injured as train derails near Nawabshah"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2023
- ↑ Asim Tanveer۔ "Death toll from train derailment in Pakistan rises to 30 with 90 others injured, officials say"۔ The Washington Post۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2023
- ↑ "30 dead, over 80 injured in train accident near Nawabshah"۔ Thenews.com.pk۔ 06 اگست 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2023