مندرجات کا رخ کریں

گریگری پیک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گریگری پیک
(انگریزی میں: Gregory Peck ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گریگری پیک، 1948

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Eldred Gregory Peck ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 5 اپریل 1916(1916-04-05)
سان ڈیگو، ریاستہائے متحدہ
وفات جون 12، 2003(2003-60-12) (عمر  87 سال)
لاس اینجلس، ریاستہائے متحدہ
وجہ وفات شعبی نمونیا   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن آر لیڈی آف دی اینجلز کیتھیڈرل   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش سان ڈیگو
لاس اینجلس
لاہویا   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبائی علاقہ لاہویا، کیلیفورنیا، ریاستہائے متحدہ
قد 189 سنٹی میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب رومن کیتھولک
جماعت ڈیموکریٹک پارٹی
زوجہ
Greta Kukkonen (1942–55; طلاق)
Veronique Passani (1955–2003; his death)
اولاد 5, بشمول سیسلیا پیک
خاندان Ethan Peck (پوتا)
عملی زندگی
تعليم سینٹ جانز ملٹری اکیڈمی، لاس اینجلس
لاہویا ہائی اسکول
مادر علمی San Diego State University
جامعہ کیلیفورنیا، برکلی
پیشہ
  • اداکار
  • انسان دوست
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1942–2000
اعزازات
 کینیڈی سینٹر اعزاز (1991)
 صدارتی تمغا آزادی   (1969)
گولڈ گلوب اعزاز برائے بہترین اداکار، متحرک ڈراما فلم (برائے:To Kill a Mockingbird ) (1963)[2]
 آسکر اعزاز برائے بہترین اداکار   (برائے:To Kill a Mockingbird ) (1963)
اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
گولڈ گلوب اعزاز برائے بہترین اداکار، متحرک ڈراما فلم (1978)
گولڈ گلوب اعزاز برائے بہترین اداکار، متحرک ڈراما فلم (1977)
 آسکر اعزاز برائے بہترین اداکار   (1963)
گولڈ گلوب اعزاز برائے بہترین اداکار، متحرک ڈراما فلم (1963)
گولڈ گلوب اعزاز برائے بہترین اداکار، متحرک ڈراما فلم (1962)
 آسکر اعزاز برائے بہترین اداکار   (1950)
 آسکر اعزاز برائے بہترین اداکار   (1948)
 آسکر اعزاز برائے بہترین اداکار   (1947)
 آسکر اعزاز برائے بہترین اداکار   (1946)
گولڈ گلوب اعزاز برائے بہترین اداکار، متحرک ڈراما فلم (1946)  ویکی ڈیٹا پر (P1411) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گریگری پیک ہالی وڈ کے ممتاز اداکار۔ کیلی فورنیا کے قصبے لایولا میں پیدا ہوئے اور کیلی فورنیا یورنیورسٹی برکلے سے انگریزی ادب میں گریجویشن کیا۔ انھوں نے اپنے فلمی کیریئر میں ساٹھ سے زائد فلموں میں اداکاری کی جن میں ’کیپ فیئر‘، ’سپیل باؤنڈ‘، ’گنز آف نیور آن‘ اور ’رومن ہالیڈے‘ جیسی شاہکار فلمیں شامل ہیں۔ انیس سو چوالیس میں بننے والی فلم ’ڈیز آف گلوری‘ سے انھوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ گریگری پیک کی دوسری فلم ’کیز آف دی کنگڈم‘ تھی جس میں انھوں نے ایک پادری کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کردار نگاری کے سلسلے میں انھیں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔

گریگری پیک کا شمار بیسویں صدی کے دوران فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے مشہور ترین فنکاروں میں ہوتا ہے۔ انھیں آسکر ایوارڈ کے لیے پانچ مرتبہ نامزد کیا گیا۔’ٹو کِل اے موکنگ برڈ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے باعث انھیں آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اس فلم میں ان کے کردار کو امریکی فلم انسٹی ٹیوٹ کے ایک سروے کے مطابق امریکی فلمی تاریخ میں (بحیثیتِ ’ہیرو‘) سب سے اعلیٰ درجہ حاصل ہے۔ فلمی کیریئر کے دوران انھیں ایک بار آسکر ایوارڈ اور پانچ مرتبہ گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انھوں نے ہر طرح کے کردار ادا کیے جن میں فوجی سپاہی، کاؤ بوائے اور رومانوی ہیرو کے علاوہ مذہبی کردار بھی ادا کیے۔ لوگوں نے عموماً انھیں ہیرو کے کردار میں زیادہ سراہا اور ویلن کے کردار میں انھیں خاطر خواہ پزیرائی حاصل نہیں ہو سکی۔ فلم ’ویسٹرن ڈیول اِن دی سن‘ میں انھوں نے باغی بیٹے کا اور فلم ’دی بوائز فرام برازیل‘ میں بدنامِ زمانہ نازی ڈاکٹر کا کردار ادا کیا۔ لاس اینجلس میں ان کا انتقال ہوا۔

  1. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb138983237 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. https://www.goldenglobes.com/person/gregory-peck — اخذ شدہ بتاریخ: 15 مارچ 2023