کیلونا، برٹش کولمبیا
City of Kelowna | |
---|---|
کیلونا اور جھیل اوکناگن | |
عرفیت: K-Town | |
نعرہ: "اتحاد میں افراط" "Fruitful in Unity" | |
ملک | کینیڈا |
صوبہ | برٹش کولمبیا |
علاقائی ضلع | وسطی اوکناگن |
آباد کاری | 1879 |
قیامِ بلدیہ | 1905 |
حکومت | |
• مجلس | کیلونا شہری کونسل |
• میئر | شیرون شیپرڈ |
• رکن قومی پارلیمان | رون کنعان |
• اراکینِ ریاستی پارلیمان | سٹیو تھامس ، نارم لیٹنِک ، بین سٹیورٹ |
رقبہ | |
• شہر | 211.69 کلومیٹر2 (81.73 میل مربع) |
بلندی | 344 میل (1,129 فٹ) |
آبادی (2009) | |
• شہر | 120,812 |
• کثافت | 570.7/کلومیٹر2 (1,478/میل مربع) |
• میٹرو | 184,411 |
منطقۂ وقت | بحرالکاہل منطقۂ وقت (UTC-8) |
• گرما (گرمائی وقت) | بحرالکاہل دھوپ بچتی وقت (UTC-7) |
زموز ڈاک | V1P, V1V - V1Z |
ٹیلی فون کوڈ | 1-250 - 778 |
ویب سائٹ | شہر کیلونا کا موقع جال |
کیلونا نامی شہر کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں اوکناگن نامی وادی میں واقع ہے۔ 2006 کی مردم شماری کے مطابق اس کی کل آبادی 1,06,707 افراد پر مشتمل تھی۔ مقامی زبان میں اس شہر کے نام کا مطلب گرزلی ریچھ ہے۔ کینیڈا میں یہ 22 واں بڑا شہر ہے۔
تاریخ
[ترمیم]فرانسیسی رومن کیتھولک پادری چارلس ایم پنڈوسے یہاں آباد ہونے والا پہلا یورپی تھا۔ کیلونا کو 1905ء میں شہر کا درجہ دیا گیا۔
معیشت
[ترمیم]کیلونا میں خدمات کا شعبہ معاشی اعتبار سے اہم ترین ہے۔ سیاحتی حوالے سے اوکناگن وادی میں یہ سب سے بڑا شہر ہے۔ گرمیوں میں کشتی رانی، گالف، پہاڑوں پر چڑھنا اور سائیکل سواری جبکہ سردیوں میں الپائن سکیئنگ اور نارڈک سکیئنگ مرغوب ترین مشاغل ہیں۔ یہاں بننے والی شرابیں بین الاقوامی طور پر مشہور ہیں۔ شہر کے ارد گرد اور جنوب میں انگوروں کے باغات ہیں اور شراب کشید کرنے کے کارخانوں کے لیے بہترین شمار ہوتے ہیں۔ کیلونا میں سن رائپ نامی کمپنی موجود ہے جو پھلوں کے رس اور کھانے پینے کی اشیاء بنانے کے لیے مشہور ہے۔ اوکناگن کالج اور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا اوکناگن اعلٰی تعلیم کے لیے اہم مراکز ہیں۔ اوکناگن کالج میں 5000 کل وقتی طلبہ پڑھتے ہیں۔ یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا اوکناگن میں 6000 کل وقتی طلبہ پڑھتے ہیں۔
آبادی
[ترمیم]2001 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی کل آبادی 96288 افراد پر مشتمل تھی۔
سفری سہولیات
[ترمیم]شاہراہیں
[ترمیم]بہت سالوں تک شہر سے صرف ایک ہی شاہراہ گذرتی تھی جو ہائی وے نمبر 97 تھی۔ یہ شاہراہ مناسب حالت میں ہے تاہم اس سے جڑنے والی سڑکیں پر پیچ اور سست رفتار ہیں۔
اوکناگن وادی وینکوور کے رہائشیوں کے لیے اہم تفریح گاہ ہے۔ 1986 میں یہاں وینکوور تک ایک فری وے بنائی گئی جس سے دونوں شہروں کی مسافت 2 گھنٹے کم ہو گئی ہے۔ اب یہ 425 کلومیٹر کا فاصلہ آسانی سے 4 گھنٹوں میں طے ہو جاتا ہے۔ ہائی وے نمبر 33 جو ہائی وے نمبر 97 کو ملاتی ہے، جنوب مشرق سے شہر میں داخلے اور اخراج کا ایک ذریعہ ہے۔
ہوائی سفر
[ترمیم]کیلونا انٹرنیشنل ائیرپورٹ شہر کے مرکز کے شمال میں واقع ہے اور یہاں سے کیلگری، ایڈمنٹن، ٹورنٹو، وینکوور، وکٹوریا، لاس ویگاس، ہونولولو اور سیئٹل کو پروازیں جاتی ہیں۔
موسم
[ترمیم]کیلونا کا موسم نیم بنجر اور کانٹی نینٹل نوعیت کا ہے۔ یہاں کا موسم دیگر شہروں کی نسبت خشک اور معتدل رہتا ہے۔ سالانہ اوسط درجہ حرارت 7.7 ڈگری رہتا ہے۔ جنوری کا اوسط درجہ حرارت منفی 3.8 اور جولائی کا اوسط درجہ حرارت 19.1 رہتا ہے۔
جڑواں شہر
[ترمیم]کیلونا کے دو جڑواں شہر ہیں جو درج ذیل ہیں: