کرسمس کارڈ
کرسمس کارڈ ایک گریٹنگ کارڈ جو کرسمس کے موقع پر استعمال ہوتا ہے۔ کرسمس کارڈ کی ابتدا 1843ء میں برطانیہ میں ہوئی، جب ان معاشرہ میں ریلوے اور ڈاک کے انتظام سے انقلاب آ چکا تھا۔ ایک غالب خیال کے مطابق سب سے پہلا کرسمس کارڈ جان کالکوٹ ہورسلے نے 1843ء میں اپنے دوست سر ہنری کول بھیجا۔ یہ کارڈ پوسٹ کارڈ کی طرز کا تھا جس میں تین خانے تھے۔ مرکزی خانے میں ایک عام برطانوی خاندان کرسمس ضیافت میں جشن مناتے دکھایا گیا لیکن دوسرے خانوں میں بھلائی اور محبت کے سماجی کاموں کی تصاویر بنائی گئیں اور کارڈ کی پیشانی پر لکھا تھا ”آپ کو کرسمس اور نیا سال مبارک ہو“ اس کارڈ کی ایک ہزار کاپیاں شائع کر کے صرف ایک شلنگ فی کارڈ فروخت کی گئیں۔ اشاعت اور ڈاک کے نظام میں ترقی کے باعث کرسمس کارڈ کا رواج عام ہو گیا جس میں کرسمس کے متعلق تصاویر شائع ہونے لگیں اور یہ رسم آج تک جاری ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Blair, Arthur. Christmas Cards for the Collector. London: Batsford, 1986 آئی ایس بی این 0-7134-5224-2