ژین جین
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | ||||
تاریخ پیدائش | سنہ 1243ء [1] | |||
تاریخ وفات | 5 جنوری 1286ء (42–43 سال) | |||
شہریت | یوآن خاندان | |||
اولاد | تیمور خان | |||
والد | قبلائی خان | |||
والدہ | چابی | |||
خاندان | بورجگین | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | سیاست دان | |||
درستی - ترمیم |
ژین جین یا ژینجین (انگریزی: Zhenjin; چینی: 真金; (منگولی: Чингим/Chingim)) قبلائی خان کا دوسرا بیٹا اور یوآن خاندان کا بانی تھا۔ قبلائی خان نے اسے 1273ء میں ولی عہد مقرر کیا۔
تاریخ یوآن کے مطابق ژین جین کی موت کثرت مے نوشی تھی تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ صرف کثرت مے نوشی اس کی موت کا اصل سبب نہیں تھی۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ اس کی موت سے کچھ عرصہ قبل دربار کے کچھ وزرا قبلائی خان کو سن رسیدہ ہونے کی وجہ سے معزول کر کے اسے خان (بادشاہ) بنانا چاہتے تھے کیونکہ اس کا سلطنت میں بہت احترام کیا جاتا تھا۔ تاہم شہزادہ ژین جین نے ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔
بدقسمتی سے قبلائی خان کو اس بات کا پتہ چل گیا اور وہ بہت غصہ ہوا، جس کی وجہ سے ژین جین نے انتہائی خوفزدگی کے عالم میں زیادہ شراب پینا شروع کر دی جو اس کی موت کا سبب بنی۔ اس کی موت کت بعد قبلائی خان نے ژین جین کے بیٹے تیمور خان کو ولی عہد مقرر کیا جو 1294ء میں شہنشاہ بنا۔