پیوستگر
Appearance
سالماتی حیاتیات کی رو سے پیوستگر کا درست نام --- خامرہ رابط --- ہے اور اس کو انگریزی میں Ligase کہا جاتا ہے، ase کا اضافہ حیاتیاتی کیمیاء کے اصولوں کے مطابق خامرے (enzyme) کی نشان دہی کرتا ہے۔
پیوستگی کو ligation بھی کہتے ہیں اور یہ حیاتی طرزیات میں استعمال کیا جانے والا ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں ڈی این اے کے ٹکڑوں کو آپس میں جوڑا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ جوڑنے یا پیوستہ کرنے کا عمل ایک خاص جین (جس کو ویکٹر (سمتیہ) کہتے ہیں) میں کیا جاتا ہے جو ہماری مطلوبہ جین (وہ DNA کا ٹکڑا جس کا پیوند لگایا گیا ہو) کے لیے ایک گاڑی کا کام کرتا ہے۔ پیوستگی کا عمل مثل تولید میں بکثرت استعمال میں ہے۔