پٹھو گرم
پٹھو گرم کھیلتے ہوئے | |
وقت درکار برائے ترتیب | ایک منٹ سے بھی کم |
---|---|
دورانیہ کھیل | 3 منٹ |
موقع تصادف | کم |
مہارت درکار | دوڑنا، مشاہدہ کرنا، رفتار، طاقت، پھینکنا اور حراستی۔ |
پٹھو گرم (مختلف دیگر ناموں سے بھی جانا جاتا ہے) برصغیر پاک و ہند کا ایک کھیل ہے جس میں ایک گیند اور پتھر کی ٹھیکریوں کا ڈھیر شامل ہوتا ہے، عام طور پر ایک کھلے میدان میں دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ یہ آج دیہات میں زیادہ کھیلا جاتا ہے۔
اس میں چھوٹی گول 4 یا 6 ٹھیکریوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھا جاتا ہے۔ ایک بچہ ایک خاص فاصلے سے ان ٹھیکریوں کو ست ربٹی گیند مارتا ہے۔ اگر گیند کو دوسری سمت میں مخالف بچہ دبوچ لے تو پہلے بچے کی باری چلی جاتی ہے اگر ٹھیکریاں گیند سے ٹکرانے کے بعد گر جائیں اور گیند دور چلی جائے اور گیند کو ٹھیکریوں کے ساتھہ مارنے والا بچہ ٹھیکریوں کو درست کر دے تو اس بچے کو ایک اور باری مل جائے گی۔ اگر ٹھیکریوں کو درست کرنے سے پہلے پہلے مخالف کھلاڑی گیند اس بچے کو مار دیں تو اس بچے کی باری ختم ہو جائے گی۔
دیگر نام
[ترمیم]ہندوستان کے دیگر حصوں میں ، اسی کھیل کو کئی دوسرے ناموں سے جانا جاتا ہے:
- پٹھو گرم (پنجاب)
- پٹھو گرم (ہماچل)
- لگوری (کرناٹک)
- لنگوج (تلنگانہ)
- لنگورچہ، لگوری، سات تیلو (مہاراشٹر)
- پٹو، پٹھو (ہریانہ، اتراکھنڈ، اترپردیش، شمالی راجستھان اور مغربی بنگال)
- سیتولیا (راجستھان، بہار، مدھیہ پردیش)
- ستودیو (گجرات)
- بام پٹو، پٹٹو (بہار)
- یدو پینکولاتا، یدو رالو، ڈیکوری یا پٹٹو (آندھرا پردیش)
- پلی پٹی (کریم نگر)
- سترہ / ڈبہ کلی (کیرالہ، ناریل کے پتوں سے بنی گیند کا استعمال کرتے ہوئے کھیلا گیا "اولاپانتھو")
- ایجو کالو (تمل ناڈو)
- گرمان، گرم، منٹو (کشمیر)
- باسکٹ گول (اڈیشہ)
بھارت کی طرح، مختلف ممالک میں اس کھیل کی پہچان مختلف ہوتی ہے، لیکن کھیل کی روح وہی رہتی ہے۔
- ہفت سنگ (ایران)
- ست چرا (بنگلہ دیش)
- گرم، پٹھو گرم، پٹھو گول گرم، پٹھو گرم، پٹھو گول گرم (پاکستان)
- کینٹراکون (افغانستان)