پوکیمون
پوکیمون (انگریزی: Pokémon، جاپانی: ポケモン) جاپانی کمپنی ننٹینڈو کی فرنچائز ہے جس کے خالق ساتوشی تاجیری ہیں۔ پوکیمون نام دراصل رومن لفظ پاکٹ مونسٹر (جیبی مخلوق) کے جاپانی برانڈ (ポケットモンスター Poketto Monsutā) کا مخفف ہے۔ اس کا آغاز 1996 میں گیم بوائے ایڈوانس کی ویڈیو گیم کے طور پر ہوا۔ تب سے پوکیمون ماریو کے بعد دنیا کی دوسری بڑی اور کامیاب میڈیا فرنچائز ہے۔ گیم کے علاوہ پوکیمون اینیمی، پوکیمون فرنچائز میں اب تک پوکیمون کے 781 تصوراتی اور انفرادی کردار تخلیق کیے جاچکے ہیں۔ پوکیمون کے کرداروں کو اینمی(اینیمیٹڈ کارٹون)، مانگا(جاپانی کامکس)، کھیلنے کے کارڈ، کھلونے، کتابوں اور دیگر میڈیا میں استعمال کیا گیا ہے۔
تصور
[ترمیم]پوکیمون کا تصور اس کے خالق ساتوشی تاجیری نے دیا جن کو بچپن میں حشرات سے کھیلنے کا شوق تھا اور اس کے ساتھ ساتھ وہ انھیں جمع بھی کیا کرتے تھے۔ کھلاڑیوں کو پوکیمون ٹرینر کہا جاتا ہے اور ان کے دو مقاصد ہوتے ہیں:
- پوکیڈیکس کو مکمل کرنا۔
- چیمپیئن کو ہرانا۔
پوکیمون ایک غیر حقیقی جانور نما مخلوق ہوتے ہیں جن کو پوکی بال میں پکڑا جاتا ہے۔ پکڑے جانے کہ بعد وہ پوکیمون اپنا درجہ بڑھاتا رہتا ہے اور پھر اپنا ارتقا آنے پر مزید طاقتور ہو جاتا ہے۔
ویڈیو گیمز
[ترمیم]پوکیمون کی گیمز ہمیشہ ایک ٹرینر سے آغاز کرتی ہیں جسے اپنی پہلا پوکیمون ملتا ہے۔ ہر گیم جو کے نئی نسل میں ریلیز ہوتی ہے اپنے ساتھ کئی پوکیمون لاتی ہے۔ پوکیمون کی گیمز درج ذیل ہیں:
پوکیمون ریڈ اینڈ بلیو/گرین | پوکیمون یلو | پوکیمون گولڈ اینڈ سلور |
پوکیمون کرسٹل | پوکیمون ربی اینڈ سفائیر | پوکیمون عیمرلڈ |
پوکیمون فائر ریڈ اینڈ لیف گرین | پوکیمون ڈائمنڈ اینڈ پرل | پوکیمون پلیٹینم |
پوکیمون ہرٹ گولڈ اینڈ ساؤل سلور | پوکیمون بلیک اینڈ وائٹ | پوکیمون بلیک2 اینڈ وائٹ 2 |
اقتباس
[ترمیم]- "پوکیمون گو" نے صرف 19 دنوں میں 5 کروڑ صارف بنا لیے۔ یہی ہدف حاصل کرنے میں کریڈٹ کارڈ کو 28 سال، ٹیلیفون کو 50 سال اور گاڑیوں کو 62 سال لگے تھے۔[1]