پاپکارن
کھلیاں مکئی اور بیج کی تنوع ہے۔ حالانکہ اس کا اطلاق کچی اور پکی، دونوں ہیئتوں پر ممکن ہے، تاہم زیادہ تر بول چال میں اسے پکی ہوئی شکل کو کہا جاتا ہے، جسے فوری طور پر کھایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ پاپکارن کو گھر میں پکاتے ہیں۔ کچھ لوگ بازار میں دست یاب مشہور برانڈوں کے تیار کردہ پاپکارن کھاتے ہیں۔ کئی محلوں میں، سنیما گھروں اور کھیل کے اسٹیڈیموں میں بر سر موقع پاپکارن تیار کیے جاتے ہیں اور لوگ انھیں کھا کر محظوظ ہوتے ہیں یا خوشی کے موقع پر مزید فرط مسرت سے ہمکنار ہوتے ہیں۔
پاپکارن کو پکی ہوئی شکل میں تیار کرنے کے لیے کئی بار تیل یا گھی کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کبھی صرف بھن کر بھی کھایا جاتا ہے، جس میں کسی تیل یا گھی کا استعمال نہیں ہوتا ہے۔ پاپکارن کو لوگ صرف اسی شے کے ساتھ بھی کھاتے ہیں۔ کبھی کبھی لوگ اس کے ساتھ کول ڈرنکس بھی لیتے ہیں، تو کبھی اسے چِپس کے ساتھ کھاتے ہیں۔
تیار شدہ پاپکارن کئی رنگوں میں دستیاب ہیں۔ ان میں سفید، بھورے، سیاہ اور اسی طرح کے کچھ اور رنگ ہیں۔ حالانکہ روایتی طور پر پاپکارن نمکین ہوا کرتے ہیں، مگر اس میں بھی تنوع دیکھی جا سکتی ہے۔ لوگ اس میں کئی اور مزے ڈالتے ہیں۔ اس وجہ سے کبھی پاپکارن میٹھے پائے جاتے ہیں، تو کبھی یہ بہت مرچی اور تیکھا پن رکھتے ہیں۔ صنعتی طور پر مختلف مزوں سے تیار کردہ پاپکارن کا آمیزہ بھی کبھی دیکھنے آ سکتا ہے، جس میں ایک سے زیادہ رنگ بھی ہو سکتے ہیں اور کئی مزوں سے لوگوں کے ایک ساتھ لطف اندوز ہونے کا بھی امکان موجود ہو سکتا ہے۔