پانیتختہ
Appearance
پانی تختہ (waterboarding) ایک انسان کی جانب سے کسی دوسرے انسان کو پہنچائی جانے والی اذیت کا نام ہے جس کو آج کل افزوں تفتیش (enhanced interrogation) کی اصطلاح کا نام دے کر مہذب معاشرے میں قابل نفاذ رکھنے کا جواز پیدا کیا جاتا ہے۔ اس طریقۂ اذیت رسانی میں اپنے مخالف (یا اپنے ہدف) کو ایک تختے پر کمر کے بل لٹا کر پیر اور ہاتھ (سر کی جانب انتہائی بلندی تک) کھینچ کر کھس دیے جاتے ہیں اور پھر سر پر موجود سانس کے راستوں پر پانی ڈالا جاتا ہے، جس سے فوری طور پر ایک قسم کی ایسی نفسیاتی کیفیت پیدا ہوتی ہے جو ڈوبتے وقت کی کیفیت سے مماثل ہوتی ہے۔