ٹھری میرواہ
ٹھری میرواہ | |
ملک | پاکستان |
Province | سندھ |
ضلع | خیرپور |
بلندی | 45 میل (148 فٹ) |
آبادی (2014) | |
• کل | 300,000 |
منطقۂ وقت | PST (UTC 5) |
کالنگ کوڈ | 0243 |
یونین کونسلوں کی تعداد | 10 |
Number of Villages of Thari Mirwah | 3000 |
ٹھری میرواہ سندھ پاکستان کا ایک شہر ہے جو ضلع خیرپور میں واقع ہے۔ ٹھری میرواہ انتظامی اعتبار سے ضلع خیرپور سندھ کی ایک تحصیل ہے۔ضلع خیرپور کے میرواہ تعلقہ اور میرواہ سب ڊويزن کا صدر مقام ہے۔ ٹھری میرواہ ضلع خيرپور کے قديم شہروں میں سے ایک ہے، پاکستان کی تخلیق سے پہلے ٹھری میرواہ کچھ دکانوں کے ساتھ ایک کاروباری مرکز تھا، دن بدن یہ اب مُسلسَل پھیل رہا ہے۔[1]
شہر کی تاریخ
[ترمیم]ٹھری میرواہ نام ٹھری کے لفظ سے ماخوذ ہے جو ایک دکان دار خاتون کا نام ہے اور میرواہ سکھر بیراج کی مشرقی جانب کی ایک نہر ہے جو سکھر بیراج پر دریائے سندھ سے نکالی جاتی ہے اور یہ شمال سے جنوب کی طرف بہتی ہے۔ شہر ٹھری کو جوگی برادری نے قائم کیا تھا اور دفاتر، اسکول، اسپتال قائم کرنے کے لیے اپنی زمین حکومت کو عطیہ کی تھی۔ وڈیرو پیرانو جوگی نے ٹھری میں رورل ہیلتھ سنٹر کے قیام کے لیے اپنی زمین حکومت کو عطیہ کر دی۔
ٹھری میرواہ شہر میرواہ سب ڈویژن کا دار الحکومت ہے، جس کا نام میر علی مراد خان تالپور کے نام پر رکھا گیا، جو ریاست خیرپور کے دوسرے حکمران اور میرواہ شاخ کی اولاد تھے۔
آباديات
[ترمیم]ٹھری میرواہ خیرپور میں ایک گُنجان آبادی والا شہر ہے۔ یہاں بہت بہت سی برادرياں رہائش پزیر ہیں جن میں ملاح، جوگی،بانبھن،شر،انصاری،کبر،ويسر،مانڈن،راجپر،بھٹی،ڈہر،سولنگی،جلبانی،لغاری،شينا(پنجابی)،دشتی،راجپوت هندو، راجڑ، پرہياڑ، گوپانگ وغیرہ شامل ہیں۔
ملحقہ شہر
[ترمیم]- سیٹھارجہ، تقریبا 30کلومیٹر
- نوابشاہ نوابشاهه، تقریبا 109 کلومیٹر
- محرابپور، تقریبا 35کلومیٹر
- رانی پور، تقریبا 40کلومیٹر
- کنب، تقریبا 40کلومیٹر
- سوئی گیس شہر، تقریبا 20کلومیٹر
- ہنگورجا، تقریبا 35کلومیٹر
- دُبی
- فريدآباد
- مينگهو فقير شر
تعليم
[ترمیم]ٹھری میرواہ میں ایک سرکاری بوائز ہائی اسکول، ایک گرلز ہائی اسکول، ایک گورنمنٹ ڈگری کالج، گورنمنٹ مونو ٹیکنیکل کالج ہے۔ اور مسلم پبلک اسکول ٹھری میرواہ ہے۔