ویکیپیڈیا:منتخب فہرست/2020/ہفتہ 26
ہاشم آملہ جنوبی افریقا کے سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں جنہون نے اپنی بین الاقوامی ٹیم کے لئے 15 سال تک اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دنیا کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں اپنا نام درج کرایا۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے کی ایک اننگز میں بالترتیب 28 اور 27 مرتبہ 100 یا اس سے زیادہ رن بنائے ہیں جسے کرکٹ کی زبان میں سنچری کہا جاتا ہے۔ انگلستان کے سابق کرکٹر جیوفری بائکاٹ کا کہنا ہیکہ “ان کے بلے بازی کا انداز ایسا ہیکہ گیندبازوں کے لئے بہت کم امید ہی باقی رہتی ہے“ انہوں نے مزید کہا کہ “وہ جس طرح اننگز کے آغاز میں بلے کرتے ہیں ٹھیک اسی طرح اختتام میں بھی کرتے ہیں“۔
آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2004ء میں کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں بھارت کے خلاف کیا تھا۔ انہوں نے اپنی پہلی سنچری دو سال بعد کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنائی۔ انہوں نے اپنا بہترین اسکور 311 ناٹ آوٹ انگلستان کے خلاف اوول، لندن میں 2012ء میں بنایا۔ یہ کسی بھی جنوبی افریقا کے بلے باز کا بہترین اسکور ہے۔ان کے علاوہ کسی بھی جنوبی افریقی بلے باز نے ٹیسٹ کرکٹ کے ایک ہی اننگز میں 300 رن نہیں بنائے ہیں۔ آملہ نے 16 کرکٹ میدانوں پر سنچریاں بنائی ہیں۔