ویکیپیڈیا:خودکار خلاصہ ترمیم
Appearance
یہ ایک صفحۂ معلومات ہے جو قوانین ویکیپیڈیا کے ذیل میں برادری کے اتفاق رائے کو ظاہر کرتا ہے۔ چونکہ بذات خود یہ کسی ہدایت یا حکمت عملی کا حصہ نہیں ہے، بلکہ یہ دیگر ویکیپیڈیا ہدایات اور حکمت عملی کا ضمیمہ ہے؛ اس لیے براہ کرم حالیہ صفحہ اور متعلقہ حکمت عملی صفحہ کے درمیان تضاد کی صورت میں اصل حکمت عملی صفحہ کو ترجیح دیں اور اسی کا حوالہ دیں۔ |
میڈیاویکی سافٹ ویئر میں عمومی تبدیلیوں کے لیے خودکار خلاصہ ترمیم پہلے سے رکھے گئے ہیں۔ یہ خلاصے حالیہ تبدیلیوں، صفحہ کے تاریخچوں اور شراکتوں کی فہرست میں دکھائی دیں گے، جب تک کہ آپ اپنی خود کی خلاصۂ ترمیم نہ دے دیں۔
اگر کوئی صارف ترمیم کا خلاصہ فراہم کرنے میں ناکام رہے تو خودکار ترمیمی خلاصہ پانچ مختلف اعمال کے لیے خلاصہ فراہم کردے گا:
- صفحہ خالی کرنے پر
- پورے صفحہ کو کسی دوسرے مواد سے تبدیلی کرنے پر
- نیا صفحہ بنانے پر (خلاصے میں مضمون کے پہلے 200 الفاظ نظر آئیں گے)
- ترمیم رد یا استرجع کرنے پر