وہب بن سعد
Appearance
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وہب بن سعد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | مکہ |
بہن/بھائی | |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر ، غزوہ خندق ، غزوہ احد ، غزوہ خیبر |
درستی - ترمیم |
وہب بن سعد غزوہ بدر میں شریک مہاجر صحابی تھے۔
نام و نسب
[ترمیم]وہب نام، والد کانام سعد تھا، نسب نامہ یہ ہے، وہب بن سعد بن ابی سرح بن حارث بن حبیب بن جذیمہ بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی۔عبد اللہ بن سعد کے بھائی ہیں
اسلام و ہجرت
[ترمیم]زمانہ اسلام متعین طور پر نہیں بتایا جا سکتا، لیکن سرزمین مکہ ہی میں اسلام لائے،اسلام کے بعد مدینہ ہجرت کی اور کلثوم بن ہدم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یہاں اترے،آنحضرت ﷺ ان کو اور سوید بن عمرو کو رشہ اخوت میں منسلک کر دیا۔
غزوات
[ترمیم]موسیٰ بن عقبہ کی روایت کے مطابق غزوہ بدر میں شامل تھے اس کے بعد غزوہ احد، غزوہ خندق اور غزوہ حدیبیہ وغیرہ تمام معرکوں میں آنحضرت ﷺ کے ہمرکاب رہے۔[1]
شہادت
[ترمیم]غزوۂ موتہ8ھ میں شہید ہوئے، سوید بن عمرو بھی اسی جنگ میں شہید ہوئے، شہادت کے وقت ان کی عمر 40 سال تھی۔[2][3][4]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ابن سعد،جزء3،ق1،:296
- ↑ الاصابہ فی تمیز الصحابہ جلد 6صفحہ 409مؤلف: حافظ ابن حجر عسقلانی ،ناشر: مکتبہ رحمانیہ لاہور
- ↑ اصحاب بدر،صفحہ 126،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
- ↑ اسد الغابہ جلد 3 صفحہ 384حصہ نہم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور