مندرجات کا رخ کریں

نیلم گل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نیلم گل
Gill during London Fashion Week in 2015

معلومات شخصیت
پیدائش (1995-04-27) 27 اپریل 1995 (عمر 29 برس)
کوینٹری، مملکت متحدہ[1]
شہریت مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ بھورا   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ
  • Fashion model
دور فعالیت 2011–حال

نیلم کور گل (پیدائش 27 اپریل 1995ء) ایک ہندوستانی نژاد انگلش فیشن ماڈل ہیں۔ وہ بربیری، ایبرکرامبی اینڈ فچ جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور ووگ میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

نیلم گل 27 اپریل 1995ء کو، کوونٹری، ویسٹ مڈلینڈز، انگلینڈ (برطانیہ)میں ہندوستانی نژاد والدین کے ہاں پیدا ہوئیں اور 2014 ءتک لندن میں ہی مقیم تھیں۔[5][6][7] اس کے دادا دادی بھارت میں پیدا ہوئے تھے اور وہ بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں اور سکھ خاندان سے ہیں۔ نیلم نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے معاشرے میں خواتین کے خلاف غنڈہ گردی، ڈپریشن اور لڑکیوں کو جسمانی صلاحیتوں پر اعتماد کے فقدان جیسے مسائل کے بارے میں بات کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ آن لائن ٹرولز کے لیے "افسوس محسوس کرتی ہیں"۔ وہ کامیابی سے یہ کام سر انجام دے رہی ہیں۔

پیشہ وارانہ زندگی

[ترمیم]

نیلم 14 سال کی تھی، جب وہ ہر ہفتے برمنگھم بلرنگ میں چست جینس، پھٹی جینز اور اونچی ایڑی والے جوتے پہنے گھومتی تھی، اسی دوران میں ایک ماڈلنگ ایجنسی کے ایجنٹ نے اسے دیکھا اور اس سے رابطہ کیا تھا۔نیلم گل کا کہنا ہے کہ اسے کبھی یہ نہیں سکھایا گیا کہ کس طرح پوز کرنا ہے، کھڑے رہنا ہے یا پھر خود کو کس زاویے سے سامنے لانا کرنا ہے۔ یہ سب ان کی فطری صلاحیتیں ہیں جن کی بدولت اس نے اتنی جلد اور بہترین انداز میں اپنے آپ کو اس فن میں منوا لیا۔[8]

چودہ سال کی عمر میں ہی اس نے نیکسٹ ماڈل مینجمنٹ کے ساتھ معاہدہ کیا۔ وہ ووگ انڈیا میں بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔[5] ستمبر 2013ء میں، نیلم گل نے لندن فیشن ویک کے دوران میں بربیری کے فیشن شو میں کیٹ واک سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔ 2014 میں، نیلم بربیری فیشن مہم میں نمایاں ہونے والی پہلی ہندوستانی ماڈل بن گئیں۔ نومبر 2015 میں، وہ (Abercrombie & Fitch) کا بہترین حسین چہرہ بن گئیں۔[2] نیلم گل نے کینے ویسٹ کے فیشن ویک شو اور ڈیوئر کے لیے بھی واک کی ہے۔[9]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "Model of the Week: Neelam Gill"۔ Models.com۔ 27 ستمبر 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-07
  2. ^ ا ب "Burberry enlists first Indian model Neelam Gill as its new beauty muse"۔ The Independent۔ 22 اگست 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-07
  3. "Instagram: Neelam Gill"۔ Instagram۔ 16 جنوری 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-03۔ Before people start asking why I have changed my second name from Johal to Gill, I thought it was better for me to explain. My parents divorced when I was young, and I have no contact with my biological father. The man in the picture is my 'stepdad' but in my heart he is my real Dad because he has been the one who has raised me and loved me like no other. He is truly one in a million and I've been meaning to change my last name for a long time because I'm proud to be his daughter.
  4. "Neelam Gill – Model"
  5. ^ ا ب "Neelam Johal's crazy modelling story"۔ Vogue India۔ 15 جنوری 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-07
  6. "Neelam Gill First Ever Sikh Model"۔ FRUK۔ 5 مئی 2014۔ 2016-03-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-07 {{حوالہ ویب}}: |archivedate= و|archive-date= پیرامیٹر ایک سے زائد دفعہ استعمال کیا (معاونت) و|archiveurl= و|archive-url= پیرامیٹر ایک سے زائد دفعہ استعمال کیا (معاونت)
  7. "Neelam Gill: Meet British-Indian Burberry model who got even with racist bullies on Twitter"۔ IBNLive۔ 7 اکتوبر 2015۔ 2015-10-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-07
  8. Neelam Gill: 'People don't understand how hurtful it is to be discriminated against’
  9. Alison Lynch (5 نومبر 2015)۔ "Meet the British-Indian model who's changing the face of Abercrombie & Fitch"۔ Metro۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-06