نیشنل آرٹ میوزیم یوکرین
نیشنل آرٹ میوزیم یوکرین | |
---|---|
سنہ تاسیس | 1898ء |
محلِ وقوع | 6 ہشوسکی اسٹریٹ کیف، یوکرین |
ڈائریکٹر | ماریا زادوروزنا |
ویب سائٹ | www.namu.kiev.ua |
نیشنل آرٹ میوزیم یوکرین (یوکرینی: Національний Художній Музей України، انگریزی: The National Art Museum of Ukraine) کیف میں یوکرینی فنون سے منسوب ایک عجائب خانہ ہے۔
عمارت
[ترمیم]یہ عجائب خانہ جس عمارت میں واقع ہے وہ 1898ء میں کیف شہر کے عجائب گھر کے لیے تعمیر ہوئی اور اس کے معمار وادسلاف گوردسکی تھے۔ یہ باصلاحیت ماسکو کے معمار پیتر بوئیتسوف کی نقل ہے جنہیں سرکاری لائسنس دستیاب نہیں ہو سکا۔ یہ عمارت مقامی فنون اور آثار قدیمہ کے شیدائیوں کی ایک سوسائٹی کے عجائب گھر کے طور پر ترتیب دی گئی تھی۔ عمارت کا باہری حصہ جدید کلاسیکی معماری کی جھلک پیش کرتا ہے۔ اس عمارت کی تعمیر کے 249,000 روبل خرچ میں روسی سلطنت کی حکومت کی جانب سے صرف 100,000 ادا کیے گئے تھے۔ مزید 108,000 روبل تیریشچینکو خاندان کی جانب سے ادا کیے گئے تھے جنھوں نے کیف میں مغربی اور مشرقی فن کے عجائب گھر (Museum of Western and Oriental Art) بھی بنوایا تھا۔ ابتدا میں پہلی منزل پر روسی ماہر آثار قدیمہ ویکینتیئی خفوئیکا کا کام بھی دکھایا جاتا تھا، جو آگے چل کر بوہیمیا سلطنت منتقل ہو گیا۔ یہ عجائب گھر کرسمس کے عین موقع پر یعنی 23 دسمبر، 1904ء کو کھولا گیا تھا۔ اسے روس کے روس کے نکولاس دوم کے کیف صنعتی فنون اور سائنسی عجائب گھر کے طور پر کھولا گیا۔ اس کے پہلے ناظم میکولا بیلیاسشیفسکی تھے۔
1936ء میں اس عجائب گھر کو کیف مملکتی عجائب گھر برائے یوکرینی فنون قرار دیا گیا تھا 1964ء میں یہ یوکرینی سوویت اشتراکی جمہوریہ کے تزئینی فنون کا ریاستی عجائب خانہ قرار پایا۔[1]
عجائب گھر کی موجودہ نمائش
[ترمیم]اس عجائب گھر کے مجموعوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ اضافوں میں میں سینٹ جارج کی علامتی راحت اور کیف میں پیدا ہونے والے بین الاقوامی سطح پر علم ہندسہ کے تصوراتی فن کے موجد قاضی میر مالیویچ کا کام شامل ہے۔
موجودہ طور پر یہاں بیس ہزار شاہ کاروں کی نمائش ہوتی ہے۔ ان میں عالمی شہرت یافتہ ماہر تعمیریت واسیلیئی ییرمیلوف اور مکعبی ماہر مستقبلیت (Cubo-Futurist) الیکزینڈر بوگومازوف کے کارنامے شامل ہیں۔ یوکرینیوں میں مشہور یوکرینی اور روسی فنکار جیسے کہ ڈیوڈ بورلیک، الیکزینڈر ایکستر، وادیم میلیر، کلیمینت ریدکو، سولومون نیکریتین، ماریہ سینیاکووا، میخائیل بوئیچوک، میکولا پیمونینکو، ایلیا شتیلمن اور کئی دیگر شامل ہیں۔
26 اپریل 2014ء کو سابق صدر ویکٹر یانوکوویچ کے گھر سے دستیاب فنی نمونوں کو عجائب میں شامل کیا گیا۔[2]
نگارخانہ
[ترمیم]-
میکولا پیمونینکو، فصل بونے والا، 1889ء، کینوس اور تیل کی تصویر۔
-
سیرہیئی وسیلکیفسکی، قساق کھڑاؤ میں، کینوس اور تیل کی تصویر، 1900ء۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Viktor Yanukovich's art collection goes on display in Kiev"۔ BBC News۔ 26 اپریل 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2016
- ↑ Viktor Yanukovich's art collection goes on display in Kiev – BBC News
بیرونی روابط
[ترمیم]- Art Museums and Galleries in Ukraine: Art Museum (Ivano-Frankivsk)، Ivan Honchar Museum, Lebedyn Municipal Art Museum, Lviv National Art Gallery, Lviv
- Ukrainian Art: Shevchenko National Prize
- Contemporary Ukraine on the Cultural Map of Europe Larissa M. L. Zaleska Onyshkevych, Maria G. Rewakowicz Routledge, 18-Dec-2014 – Social Science – 496 pages
- National Galleries Simon Knell Routledge, 22-Jan-2016 – Social Science – 274 pages
- Ukraine Front CoverAndrew Evans, Massimiliano Di Pasquale Bradt Travel Guides, 2013 – Travel – 440 pages