مندرجات کا رخ کریں

ناہر گڑھ قلعہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ناہر گڑھ قلعہ ہندوستان کی ریاست راجستھان میں جے پور شہر کے کنارے (اڑولوی پہاڑیوں کے قریب)پر واقع ہے۔ عامر قلعہ اور جے گڑھ قلعہ کے ساتھ مل کر ہی ، ناہر گڑھ قلعہ کسی زمانے میں شہر کے لیے ایک مضبوط دفاعی حصار کا کام دیا کرتا تھا۔ اس قلعے کا اصل نام سدرشن گڑھ رکھا گیا تھا ، لیکن یہ ناہر گڑھ کے نام سے مشہور ہو گیا ، جس کا لفظی ترجمہ ' شیروں کا گھر' ہے۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس قلعے کو ناہر سنگھ بھومیا کے نام پر رکھا گیا (اس بارے میں مستند حوالہ موجود نہیں ہے) [1]، کیونکہ اس کی روح نے اس جگہ کو گھیرے میں لیے رکھا اور قلعے کی تعمیر میں مستقل رکاوٹ پیدا کر دی۔ [2]

اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے کچھ لوگوں کے مشورے سے قلعے کے اندر اس کی یاد میں ایک مندر بنایا گیا جس سے ناہر کی روح کی تسکین کا سامان ہوا اور قلعے کی تعمیر ممکن ہوئی ، اس واقعے کے بعد یہ قلعہ ناہر کے نام سے ہی مشہور ہو گیا۔[3]

قریبی سیاحتی مقامات

[ترمیم]

مزید دیکھو

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. M. S. Naravane (1999)۔ The Rajputs of Rajputana: a glimpse of medieval Rajasthan۔ ISBN 9788176481182 
  2. "Nahargarh Fort" 
  3. Jaipur forts and monuments

بیرونی روابط

[ترمیم]