مندرجات کا رخ کریں

میراں بخش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میراں بخش ٹیسٹ کیپ نمبر 20
فائل:Miran Bux.png
ذاتی معلومات
مکمل نامملک میراں بخش
پیدائش20 اپریل 1907(1907-04-20)
راولپنڈی, پنجاب، پاکستان, پاکستان
وفاتراولپنڈی, پنجاب، پاکستان, پاکستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ29 جنوری 1955  بمقابلہ  بھارت
آخری ٹیسٹ13 فروری 1955  بمقابلہ  بھارت
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 2 15
رنز بنائے 1 53
بیٹنگ اوسط 1.00 3.31
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 1*
گیندیں کرائیں 348 2803
وکٹ 2 48
بولنگ اوسط 57.50 19.43
اننگز میں 5 وکٹ 0 3
میچ میں 10 وکٹ 0 -
بہترین بولنگ 2/82 6/15
کیچ/سٹمپ 0/– 2/-
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 13 اپریل 2020

ملک میراں بخش انگریزی:Malik Miran Bakhsh (پیدائش: 20 اپریل 1907ء راولپنڈی) | (وفات: 8 فروری 1991ء ڈھوک رتہ، راولپنڈی)ایک پاکستانی کرکٹر ہے۔[1]انھیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا میں وہ دوسرے ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرتے وقت طویل عمر کا ریکارڈ رکھتے ہیں یہ اس وقت ہوا جب انھیں بھارت کے خلاف 1954-55ء میں لاہور کے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا تو اس وقت ان کی عمر 47 سال 275 دن تھی۔ ان سے پہلے انگلینڈ کے کھلاڑی جیمز سائوتھرن ہیں جو 49 سال 119 دن کی عمر میں 15 مارچ 1879ء کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں اترے تھے۔

ابتدائی زمانہ

[ترمیم]

میراں بخش نے پاکستان کی نمائندگی کے علاوہ پنجاب' راولپنڈی اور پاکستان سروسز کی طرف سے بھی کرکٹ کھیلی۔ سیدھے ہاتھ کے بلے باز اور رائٹ آف بریک بائولر تھے۔ ایک لمبے قد کے آف سپنر کی حیثیت سے انھوں نے 1948-49ء میں مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف دو روزہ میچ میں 5 وکٹ لیے اور 1949-50ء میں کامن ویلتھ الیون کے خلاف 10 وکٹوں کا حصول ممکن بنایا۔ ٹیسٹ کیریئر کے اختتام کے بعد بھی وہ کرکٹ کھیلتے رہے۔ 1958-59ء میں جب ان کی عمر 51 سال ہو گئی تھی تو انھوں نے راولپنڈی کی طرف سے کھیلتے ہوئے پشاور کے خلاف 4 وکٹ حاصل کیے۔ ان کی بہترین کارکردگی کمائبنڈ یونیورسٹیز کی طرف سے 1956-57ء میں تھی۔ جب انھوں نے صرف 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کرکے ایسٹ پاکستان وائٹ کی پوری ٹیم کو 33 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

اعداد و شمار

[ترمیم]

میراں بخش نے 2 ٹیسٹ میچ کی 3 اننگز میں 2 بار ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے صرف ایک رنز بنائے اور 15 فرسٹ کلاس میچوں کی 22 اننگز میں 6 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 53 رنز سکور کیے۔ 23 ان کا زیادہ سے زیادہ سکور تھا جبکہ بولنگ کے شعبے میں ٹیسٹ میں انھوں نے 115 رنز دے کر 2 اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں 933 رنز دے کر 48 وکٹیں حاصل کیں۔ 19.43 کی اوسط سے لی گئی ان وکٹوں میں 6/15 ان کی کسی ایک اننگ میں بہترین بولنگ تھی۔

ریکارڈ' وفات

[ترمیم]

ٹیسٹ کرکٹ کے دونوں میچوں میں وہ کوئی متاثر کارکردگی پیش نہ کرسکے۔ 3 اننگز میں دو بار ناٹ آئوٹ رہ کر انھوں نے صرف 1 رن بنایا اور 15 فرسٹ کلاس میچوں میں 22 اننگز کھیل کر 23 سب سے زیادہ رنز کے ساتھ 53 رنز بنائے۔ بائولنگ میں 115 رنز دے کر انھوں نے 2 ٹیسٹ وکٹوں کا حصول ممکن بنایا جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 933 رنز دے کر 48 وکٹوں کے مالک بنے جس کی اوسط 19.43 تھی۔ وہ 8 فروری 1991ء کو ڈھوک رتہ راولپنڈی کے مقام پر 83 سال اور 294 دن کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے[2]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "https://en.wikipedia.org/wiki/Miran_Bakhsh"  روابط خارجية في |title= (معاونت)
  2. https://www.espncricinfo.com/player/miran-bakhsh-41280