مندرجات کا رخ کریں

موریہ کی عثمانی فتح نو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

موریہ پر عثمانیوں کا دوبارہ قبضہ، ساتویں عثمانی - وینسی جنگ کے دوران جون – ستمبر 1715 میں ہوا۔ وزیر اعظم سِلح دار داماد علی پاشا کی سربراہی میں ، کاپودان پاشا جانم ہوجہ محمد پاشا کے بحری بیڑے کی مدد سے،عثمانی فوج نے جنوبی یونان میں جزیرہ نما موریا کو فتح کیا ، جس پر 1680 کی دہائی میں جمہوریہ وینس نے چھٹی عثمانی - وینسی جنگ کے دوران قبضہ کر لیا تھا۔ عثمانی فتح نو نے موریہ میں عثمانی حکمرانی کے دوسرے دور کا آغاز کیا ، جو 1821 میں یونانی جنگ آزادی کے آغاز پر ختم ہوا۔

پس منظر

[ترمیم]

سن 1683 میں ویانا کے دوسرے محاصرے میں سلطنت عثمانیہ کی شکست کے بعد ، ہولی لیگ آف لنز نے بیشتر یورپی ریاستوں (فرانس ، انگلستان اور ہالینڈ کے علاوہ) کو عثمانیوں کے خلاف مشترکہ محاذ میں جمع کیا۔ جس کے نتیجے میں ترک جنگ عظیم (1684-1699) شروع ہو گئی۔ ترک جنگ عظیم (1684-1699)کے دوران سلطنت عثمانیہ کو لڑائیوں میں بڑی تعداد میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا مثلا موہاچ اور زینٹا ، مزید براں کارلوفچہ کے معاہدے (1699)میں، سلطنت عثمانیہ کو ہنگری کا بڑا حصہ سلطنت ہیبس برک کو ، پوڈولیا پولستان-لیتھوانیا کو دینے پر مجبور کیا گیا، جبکہ ازوف کو روسی سلطنت نے لے لیا۔ [1] اس پر مزید یہ کہ جنوب میں ، جمہوریہ وینس نے ترکوں سے اپنی سمندر پارسلطنت کی متواتر فتوحات، حال ہی میں وینس کو (1669) کریٹ میں شکست ہوئی تھی، کا بدلہ لینے کے لیے ، عثمانی سلطنت پر اکیلے ہی حملہ کر دیا ، ۔ جھڑب کے دوران ، وینسی فوجوں نے جزیرہ سیفلونیا (سانٹا مورہ ) اور جزیرہ موریہ پر قبضہ کر لیا ، لیکن وہ بحیرہ ایجیئین میں کریٹ پر دوبارہ قبضہ کرنے اور اپنی سلطنت کو بڑھانے میں ناکام رہے۔ [1]

عثمانیوں نے اپنے سرحدی نقصانات کو دور کرنے کا عزم کر رکھا تھا ، خاص طور پر موریہ، جس کے نقصان کو خاص طور پر عثمانی دربار میں محسوس کیا گیا تھا: والدہ سلطان (عثمانی سلطان کی والدہ) کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ وہاں سے آتا تھا۔ . پہلے ہی سن 1702 میں ، عثمانی تجارتی جہاز کو وینس کی طرف سے ضبط کرنے پر دونوں طاقتوں کے مابین تناؤ اور جنگ کی افواہیں تھیں۔ فوجوں اور رسد کو وینس کی " سلطنت موریہ " سے متصل عثمانی صوبوں میں منتقل کر دیا گیا۔ وہاں پر وینس کی حالت کمزور تھی ، پورے جزیرہ نما میں صرف چند ہزار فوج تھی ، جو سپلائی ، نظم و ضبط اور جذبے کمی کی پریشانیوں سے دوچار تھی۔ اس کے باوجود ، دونوں طاقتوں کے مابین بارہ سال مزید امن برقرار رہا۔ [2] اس دوران میں ، عثمانیوں نے اپنی بحریہ میں اصلاحات کا آغاز کیا ، جبکہ وینس نے خود کو یورپ کی دیگر طاقتوں سے سفارتی طور پر الگ تھلگ پایا: ہولی لیگ اپنی فتح کے بعد تحلیل ہو گئی تھی ، ہسپانوی جانشینی کی جنگ (1701–1714) اور عظیم شمالی جنگ (1700–1721) نے زیادہ تر یورپی ریاستوں کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ [1] عثمانیوں نے سازگار بین الاقوامی صورت حال کا فائدہ اٹھایا اور 1710-1711 میں روس کو شکست دے کر اپنا شمالی پہلو محفوظ کر لیا۔ روسی ترکی جنگ کے اختتام کے بعد،بلند حوصلہ عثمانی قیادت نے، نئے وزیر اعظم سلح دار داماد علی پاشا کی زیر سربراہی اپنی توجہ کارلوفچہ کے نقصانات کو تبدیل کرنے کی طرف کرلی۔ جنگ کی تھکان،جس سے دیگر یورپی طاقتوں کی مداخلت کا امکان نہیں تھا، سے فائدہ اٹھاتے ہوئےباب عالی نے وینس پر اپنی توجہ مرکوز کردی۔ [1] [2] [3]

تیاریاں اور مخالف قوتیں

[ترمیم]
وینس کی " سلطنتِ موریہ " اس کے صوبوں اور بڑی بستیوں کا نقشہ

وینس

[ترمیم]

وینس کا موریا کا مؤثر طریقے سے دفاع کرنے سے قاصر ہونا ترک جنگ عظیم کے آخری مرحلے میں اس سے پہلے ہی ظاہر ہو چکا تھا ، جب بھگوڑے یونانی لیمبیرکیس جیرکاریس نے جزیرہ نما پر خطرناک چھاپے مارے تھے۔ [1] جمہوریہ وینس موریہ کی فتح نو کے عثمانی عزائم سے بخوبی واقف تھا ، وقار کی بنا پر اور عثمانی یونان کے باقی حصوں پر وینس کے قبضے کے لیے: موریا کو تختہ زقند کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، وینس شاید کریٹ پر دوبارہ حق ملکیت یا بلقان میں عثمانی مخالف بغاوت کرانے کی کوشش کر سکتا تھا۔

چنانچہ ، اس کی حکمرانی کے آغاز سے ہی ، وینس کے عہدے داروں نے قلعوں کی حالت اور ان کی مزاحمت کرنے کی صلاحیت کا پتہ لگانے کے لیے قلعوں کا دورہ کیا۔ تاہم ، رسد اور جذبے کی کمی کے ساتھ ساتھ فوجوں کی شدید کمی کی وجہ سے وینس کی حیثیت خراب ہو گئی: 1702 میں ، ایکروکورنث میں موجود فوجی دستے ، جس نے برزخ كورنث کا احاطہ کیا ہوا تھا ، جو عثمانی سرزمین سے یلغار کا اہم راستہ تھا ، صرف 2،045 پیادہ سپاہیوں اور بمشکل ایک ہزار گھڑسوار پر مشتمل تھا۔ [2] حالت امن میں وینس کا فوجی نظام ، جو ایک چھوٹی مستقل فوج پر مشتمل تھا، کو نوآبادیوں میں چھوٹے چھوٹے دستوں( پریسیڈی )کی شکل میں پھیلایا ہوا تھا ، بھی ایک مسئلہ ثابت ہوا ، کیونکہ اس کی وجہ سے فوج تیزی سے متحرک نہیں ہو سکتی تھی اور بڑی تعداد میں اجتماع بھی نہیں کر سکتی تھی۔ مزید برآں ، یہ فوج لازمی طور پر ایک پیادہ فوج تھی ، جس میں گھڑسواروں کی کمی تھی ، اسی وجہ سے یہ فوج پیچیدہ جنگوں سے بچنے اور محاصروں پر توجہ دینے پر مجبور ہو گئی تھی۔ [4] وینس کا ملیشیا نظام ( سرینائڈ ) بھی پریشانی کا باعث تھا ، جس کی وجہ پیسوں کی قلت بھی تھی اور نوآبادیاتی عوام اس کی شمولیت میں عدم دلچسپی ظاہر کر رہے تھیں۔ مثال کے طور پر ، 1690 میں 20،120 مردوں میں سے صرف 662 ہی موریہ کی ملیشیا میں شامل ہوئے۔ [3] موریہ میں واقع وینس کی فوج میں خاص طور پر گھڑسوار دستے کی کمی تھی۔ پانچ کمپنیوں میں سے صرف تین گھڑ سواررجمنٹیں اور آتونہ میڈین کی ہلکی گھڑ سوار رجمنٹ ، آٹھ کمپنیوں کے ساتھ ، موریا میں تعینات تھیں۔ فوجیوں اور ان کے گھوڑوں دونوں کی حالت نہایت سقیم تھی اور امن کے وقت میں ہونے والے صحرائی یا بیماری کے نقصانات کا مطلب یہ تھا کہ وہ کبھی پوری طاقت نہیں رکھتے تھے۔ [3] [5]

پالامیڈی قلعے کا موجودہ منظر
ایکروکورنث قلعے کا موجودہ منظر

ان حقائق کی روشنی میں ، موریہ میں وینس کے گورنروں نے فورا اپنی توجہ قلعوں کی طرف مرکوز کردی۔ تاہم ، اگرچہ 1698 میں ایک تفصیلی سروے میں موریہ کے تمام قلعوں میں سنگین خرابیاں پائی گئیں ، ایسا لگتا تھا کہ ان کو دور کرنے کے لیے بہت کم کام کیا گیا۔ [2] 1711 میں ، ڈینیئل ڈولفن ، جن کو جزیرہ نما کی صورت حال کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی گئی تھی ، نے متنبہ کیا کہ اگر بہت ساری خامیوں کو جلد ہی دور نہیں کیا جاتا ، تو یہ آنے والی جنگ ہم ہار جائیں گے۔ انھوں نے یہ بھی سفارش کی کہ ، رقوم اور جوانوں کی کمی اور زمین پر عثمانی حملے کو روکنے میں دستیاب فوج یا بحریہ میں سے کسی کی عدم صلاحیت کے پیش نظر ، موریا کا دفاع حکمت عملی کے لحاظ سے اہم قلعوں تک محدود ہونا چاہیے: دار الحکومت نافپلیو ، ایکرو کورنتھ، موریا کا قلعے جو کورنثی خلیج کی داخلی جگہ پرواقع تھا، مونمواسیا اورمودون کے ساحلی قلعے . امید کی جا رہی تھی کہ ان کو مضبوط بنانے کے لیے دستیاب وسائل کو استعمال کر کے ، انھیں ناقابل تسخیر بنایا جا سکتا ہے۔ [3] موریہ میں ان کے اقتدار کے دوران وینس کی طرف سے شروع کیا جانے والا واحد بڑا قلعہ نوپلیا کا نیا قلعہ تھا ، جو 1714-1711 میں پالامیڈی کی چوٹی پر بنایا گیا تھا۔ [2] [3] [5]

جنگ کے موقع پر موریہ میں جمہوریہ کو دستیاب فوج کی تعداد 5،000 سے کم تھی جو مختلف قلعوں میں منتشر کر دی گئی۔ [1] مانٹریال میں محفوظ ایک عصری کھاتے کے مطابق ، موریہ میں وینس کی باقاعدہ فوج کی مجموعی تعداد 4،414 تھی: [5] [ا]

  • نافپلیو: نگران جنرل ایلیسنڈرو بون کے زیر کمان 1،716 جوان(پالامیڈی کیلئے370 جوان)
  • ایکرو کورنث(کورنث): منتظم خاص جیاکومو مینوٹو کے زیر کمان 330 وینس کے جوان اور 162 البانوی جنھوں نے برزخ کو اپنے حفاظتی گھیرے میں لیا ہوا تھا ۔
  • موریہ کا قلعہ ( ریو ):منتظم خاص مارکو باربریگو کی کمان میں 786 فوجی
  • مونمواسیا : منتظم خاص فیڈرگو بڈوئیرکے تحت 261 جوان،
  • کیلیفا :منتظم پولو ڈون کے تحت 45 جوان
  • زرناتا : منتظم بیمبوکے زیر کمان 83 جوان،
  • کورون : منتظم اغوسٹن بالبی کے زیر کمان 282 جوان،
  • مودون : منتظم خاص ونسنزو پاستا کے زیر نگرانی 691 فوجی
  • ایغینا: منتظم فرانسسکو بیمبوکے زیر کمان 58 جوان،

اپوسٹولوس ویکالوپولوس نے اسی طرح کے ، لیکن تھوڑے مختلف اعداد بتائے ہیں: نافپلیو میں 1747 (397 پیادہ فوج) ، کورنث میں 450 ، ریو اور اس کے علاقے میں 466 پیادہ فوج اور 491 رضا کار ، مونمواسیا میں 279 ، کیلیفا اور زرناتا میں 86، کورون اوو مودون میں 719 (245 گھڑ سوار) اور نوارینو میں 179 (125 گھڑ سوار) ، کل ملا کر 4،527 فوجی جوان۔ [7] سرینائڈ ملیشیا کی طاقت اس کے علاوہ تھی۔ [3]


مقامی یونانی باشندوں سے وینسی اپیلیں بھی غیر موثر ثابت ہوئیں ، خاص طور پر براعظم یونان میں: زیادہ تر یونانی یا تو غیر جانبدار رہے یا عثمانیوں کے ساتھ رضا کارانہ طور پر سرگرم ہو گئے۔ [1] عثمانیوں نے اس اعلان کے ساتھ اس تحریک کی حوصلہ افزائی کی کہ ان کی زندگی ، املاک ، کلیسیائی اور انتظامی خود مختاری کا تحفظ کیا جائے گا۔ [1] بطریق قسطنطنیہ نے وینس کی ہر طرح سے مدد کرنے والے کو معاف نہ کرنے کا اعلان کر دیا جس سے یونانی رویوں پر بھی اثر پڑا ہے۔ [8] یہ وینس کے لیے شدید دھچکا تھا: مسلح افواج کے بہت سارے رہنما عثمانی فوج میں شامل ہو گئے ،اور وینس کی افواج کی بجائے عثمانیوں کی حوصلہ افزائی کی ، جبکہ عثمانی دیہی علاقوں پر غلبہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ، جہاں یونانی کسان خوشی خوشی عثمانی افواج کو کھانا اور رسد مہیا کرتے تھے۔۔ [1] لیکن کچھ یونانی رہنماؤں نے ، خاص طور پر جزیرہ نما مانی میں ، وینس کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ، انھوں نے وینس کی افواج کو اسلحہ اور سامان مشروط فراہم کیا۔لیکن یکے بعد دیگر پیش آنے والے واقعات ، عثمانیوں کی تیز پیش قدمی اور وینس کی افواج کی پسپائی نے انھیں غیر جانبدار رہنے پر مجبور کیا۔ [1]

عثمانی

[ترمیم]
ینی چری (بائیں) اور سپاہی (دائیں), از رچرڈ نوٹل

عثمانی فوج کو 1714 میں گذشتہ صدیوں کے "روایتی" انداز میں ہی ، قپوقولو شاہی فوج ، خاص طور پر ینی چری جو ہرمہم جو فوج کے قلب کا بڑا حصہ صوبائی فوج اور جاگیرداری گھڑسوار دستے کے اضافے کے ساتھ تشکیل دیتی تھی ، کو قلب میں رکھ کرمنظم کیا گیا [4] بڑی تعداد میں گھڑسوارفوج کی موجودگی نے عثمانی فوجوں کو ممتاز حیثیت دے دی تھی ، جو ایک میدانی فوج کا تقریبا 40 فیصد حصہ تشکیل دیتی تھی ، لیکن یورپی باقاعدہ پیادہ فوج کے خلاف اس کا اثر پچھلی دہائیوں میں بہت کم ہو گیا تھا ، جیسا کہ ترک جنگ عظیم میں دیکھا گیا ۔ [4] پھر بھی ، اس نے اپنا پیشہ وارانہ متحرک پن برقرار رکھا ، جبکہ عثمانی پیادہ فوج زیادہ مستحکم قوت تھی ، جو آخری دفاع یا بڑے پیمانے پر حملے کے قابل تھی ، لیکن اس سے زیادہ نہیں۔ [4] ینی چری کی بے راہ روی بھی عثمانی کمان داروں کے لیے ایک مستقل درد سر بن چکی تھی۔ [4]

سن 1715 کے اوائل میں، عثمانیوں نے صلح دارداماد علی پاشا کے زیر کمان مقدونیہ میں اپنی فوج جمع کی۔ 22 مئی کو وزیر اعظم نے تھیسالونیکیسے جنوب کی طرف پیش قدمی کی، 9 جون کو تھیبیس پہنچنے، اپنی فوج کا جائزہ لیا. [9] برو کے مطابق 9 جون کو تھیبیس میں 14،994 گھڑسواروں اور 59،200 پیادہ فوج موجود تھی، جبکہ موریا کے خلاف مہم میں شامل جوانوں کی کل تعداد 110،364 (22،844 گھڑسوار اور 87،520 پیادہ)ہے۔ [9] برو کی بتائی گئی گھڑسوار دستے کی اعدادی قوت، عثمانیوں کی متوقع فوجی تعداد کے نصف ہے ۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عثمانی کمانڈروں کو اپنی پوری فوج کو جمع کرنے سے پہلے ہی مہم کا آغاز کرنا پڑا تھا۔ [4] فوج کے توپخانے میں 111 ہلکی میدانی توپیں ، 15 لمبے محاصرے کے لیے توپیں اور 20 چھوٹی توپیں شامل تھیں۔ [4]

فوج کو عثمانی بیڑے کی مدد حاصل تھی ، جو اس کے ساتھ رابطے میں تھا۔ وینس والوں کی طرح ، عثمانی بحریہ بھی سادہ اور چپووں والے بادبانی چہازوں پر مشتمل ایک مخلوط قوت تھی۔ [4] عثمانیوں نے اپنی شمالی افریقی باج گزار ریاستوں ، طرابلس ، تیونس ، الجزائر اور ان کے بیڑے سے بھی امداد حاصل کیں۔ [1] [4] [1] [4] قابل کاپودان پاشا جانم ہوجہ محمد پاشا کی زیرقیادت ، بحری بیڑا جو جون 1715 میں در دانیال سے روانہ ہوا ، میں 58 سادہ جہاز، 30 بادبانی جہاز ، پانچ تباہ کن جہاز اور 60 کشتیوں، کے علاوہ باربردار چہاز شامل تھے۔ [1] [10] [4]

مہم کے بارے میں عثمانی نظریہ زیادہ تر دو عینی شاہدین کے بیان کے ذریعے پتہ چلتا ہے: ایک، فرانسیسی سفارتخانے کے ترجمان بنیامین برو کی بیاض ( جرنل ڈی لا کیمپین کیو گرینڈ ویسیر علی پاچا آ فیئٹ این 1715 پور لا کونکیٹ ڈی لا موری ، پیرس 1870 کے نام سے شائع ہوا) ، اوردوسرا، قسطنطین " ڈیوکیٹس " ، ولیشیا کے شہزادے کا ایک محافظ افسر ( نیکولا آئورگا نے Chronique de l'expédition des Turcs en Morée 1715 attribuée à Constantin Dioikétès, Bucarest 1913(اردو:1715 میں ترکوں کی مہم موریا کی تاریخ قسطنطین ڈیوکیٹس ، بخارسٹ1913 سے منسوب) میں شائع کیا)۔

موریہ پر حملہ

[ترمیم]

13 جون کو جنگی مجلس سے مشاورت کے بعد، 15،000 ینی چری کو مظفرونلو قرہ مصطفی پاشا - ولایت دیار بکر کے گورنر اور 1683 میں ویانا کے محاصرے کی قیادت کرنے والے وزیر اعظم کے ہمنام بھتیجے[4]- کی قیادت میں ناوپاکتوس پر قبضے اور پھر وہاں سے شمال مغربی موریا پار کرکے پاتراس کے قلعے پر حملہ کرنے کے لیے کے لیے بھیجا گیا ، جبکہ یوسف پاشا اور ینی چری کے آغا کے ماتحت فوج کا مرکزی حصہ برزخِ کورنث میں چلا گیا اور اس کے بعد ارغولس اور جنوب مغرب میں وسطی موریا کے پار، میسنیا چلا گیا، بحری بیڑے نے بھی ان کی مدد کی ۔ [1] [9] عین اسی وقت ، عثمانی بیڑے نے وسطی ایجیئن میں موجود وینس کی آخری زمینوں، تینوس (5 جون)اور انجینا (7 جولائی) کے جزیروں، پر بھی قبضہ کر لیا تھا اور موریہ میں وینس والوں کے ٹھکانوں کی ناکہ بندی کرنے کے لیے آگے بڑھ گیا۔ عثمانیوں نے استثنیٰ سے کام کیا کیونکہ وینس کا بیڑا وینس کے ايونية جزیرے میں موجود تھا۔ [1]

منٹو کی ایک رپورٹ کے مطابق ، عثمانی ہراول دستہ 13 جون کو موریا میں داخل ہوا۔ [5] [5] پہلا وینسی قلعہ ایکروکورنث کا قلعہ تھا ، جس میں 300 سے زیادہ وینسی اور 110 کے قریب یونانی اور البانوی معاونین تھے۔ وینسی فوج بیماریوں سے کمزور ہو گئی اور توپ خانے کو ناکافی گولہ بارود کے ساتھ بڑی مشکل سے سنبھالا گیا ۔ 2 جولائی تک ، عثمانیوں نے دو جگہوں سے دیواروں کو توڑ دیا تھا۔ چونکہ یہ قلعہ گرنے ہی والا تھا ، شہری مہاجرین کی ایک بڑی تعداد نے منٹو پر شکست تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ فوج کو کورفو جانے کے لیے محفوظ راستے دینے کے لیے شرائط طے کر لی گئیں اور 5 جولائی کو فوج نے قلعہ چھوڑنا شروع کیا۔ تاہم ، کچھ ینی چری ، جو لوٹ مار کے خواہش مند تھے ، نے داماد علی کے احکامات کی نافرمانی کی اور قلعے میں داخل ہو گئے۔ فوج کے ایک بڑے حصہ اور بیشتر عام شہریوں کا قتل عام کیا گیا یا غلامی (جس میں منٹو بھی شامل ہے) میں فروخت کر دیا گیا۔ صرف 180 وینس والوں کو بچایا گیا اور انھیں کورفو منتقل کیا گیا۔ [11] [1] [5] [1] [5] ان المناک واقعات سے متاثر ہوکر لارڈ بائرن نے اپنی نظم محاصرہ کورنث لکھی۔ [5]

کورنث کے بعد ، عثمانی 9 جولائی کو ارگوس سے گذرے ، جسے انھوں نے ویران پایا ، تین دن بعد نافپلیو کے سامنے پہنچے۔ [1] نافپلیو، موریا میں وینس کی طاقت کا گڑھ ، جمہوریہ کا سب سے مضبوط سمندر پار قلعہ تھا ۔ توقع کی جارہی ہے کہ ، تقریبا 3000 جوانوں کے ایک دستے ، ایک توپ خانے میں کم از کم 150 توپوں اورسمندرسے کمک حاصل کرنے کی سہولت کے ساتھ ، یہ شہر کم سے کم تین ماہ تک محاصرے میں آسانی سے رہ سکتا ہے ۔ [1] [4] لیکن 20 جولائی کو ، محض نو دن کے محاصرے کے بعد ، عثمانیوں نے پالامیڈی کے قلعے کے نیچے ایک سرنگ کو بارود سے اڑا کر قلعے میں کامیابی سے شگاف ڈٓال لیا ۔ وینس کے محافظ گھبرا کر پیچھے ہٹ گئے ، جس کے نتیجے میں دفاع ختم ہو گیا۔ [11]

اس کے بعد عثمانی جنوب مغرب کی طرف بڑھے ، جہاں نوارینو اور کورونی کے قلعوں کو وینس کے باشندوں نے خالی کر دیا تھا اور اپنی بقیہ فوجیں میتونی ( مودون ) میں جمع کر لیں تھیں ۔ تاہم ، ڈیلفن کے اپنے بحرے بیڑے کو خطرے میں ڈال کر عثمانی بحریہ سے لڑکر سمندر سے موثر مدد دینے سے انکارپر شہر والوں نے ہتھیار ڈال دئے۔ [11] وینس کے باقی گڑھ ، بشمول کریٹ ( سپینالونگا اور سوڈا ) کو آخری بقیہ چوکیوں سمیت، وینسی فوج کی محفوظ واپسی کے بدلے ،عثمانیوں کے حوالے کر دیا گیا۔ سو دن میں ، عثمانیوں نے پورے موریہ کو دوبارہ فتح کر لیا ۔

عثمانی تاریخ دان ورجینیا اکسن کے مطابق ، یہ مہم "بنیادی طور پر عثمانیوں کے لیے آسان فتح" تھی۔ وافر سامان کی موجودگی کے باوجود ، وینسی دستے کمزور تھے اور وینس کی حکومت جنگ کی مالی اعانت سے قاصر رہی ، جبکہ عثمانی نہ صرف تعداد میں برتر تھے ، بلکہ وہ کسی بھی بڑے نقصان کو برداشت کرنے کے قابل تھے۔ برلیو کو ، نوپلیہ کے محاصرے کے صرف نو دنوں میں تقریبا 8،000 عثمانی فوجی ہلاک اور 6000 زخمی ہوئے۔ [9] مزید یہ کہ وینسیوں کے برعکس ، اس بار عثمانیوں نے اپنے بیڑے کی موثر مدد حاصل کی ، جس نے دیگر سرگرمیوں کے ساتھ نوپلیہ کے محاصرے میں توپوں سے گولے بھی داغے۔ [9]

13 ستمبر کو ، وزیر اعظم نے واپسی کا سفر شروع کیا اور 22 ستمبر کو، نوپلیا کے قریب ، سلطان کی مبارکباد وصول کی۔ اس کے بعد ایک ہفتہ تک تقریبات منعقد ہوئیں۔ 10 اکتوبر کو، رسول اللہﷺ کاجھنڈا رسمی طور پر اس کے ڈبے میں رکھا گیا ،یہ اس بات کی علامت تھی کہ مہم ختم ہو گئی۔ لاریسا کے قریب 17 اکتوبر کو فوجیوں کو چھ ماہ کی تنخواہ ملی اور 2 دسمبر کو وزیر اعظم فاتحانہ طور پر دار الحکومت واپس آئے۔ [9]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ ز ژ س ش Chasiotis 1975
  2. ^ ا ب پ ت ٹ Setton 1991
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث Hatzopoulos 2002
  4. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ Prelli اور Mugnai 2016
  5. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ Pinzelli 2003
  6. Pinzelli 2003، صفحہ 479 (note 6)
  7. Vakalopoulos 1973
  8. Nani Mocenigo 1935
  9. ^ ا ب پ ت ٹ ث Aksan 2013
  10. Anderson 1952
  11. ^ ا ب پ Finlay 1856