مندرجات کا رخ کریں

ملک امبر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ملک امبر
Malik Ambar
ملک امبر [1][2]
پیدائش1549
وفات13 مئی 1626
وفادارینظام شاہ

ملک امبر (Malik Ambar) ہرار، ایتھوپیا میں پیدا ہوا جسے بچپن میں اس کے والدین نے غربت کی وجہ سے بیچ دیا۔ وہ آخر کار ہندوستان لایا گیا اور غلامی کی زندگی گزارتا رہا۔ بہر حال ایک وقت میں اس نے ایک آزاد فوج بنائی جس میں تقریبا 1500 جوان شامل تھے۔ یہ فوج دکن کے علاقے میں قائم ہوئی اور بہت سے مقامی بادشاہوں نے ان کی خدمات حاصل کیں۔ مختلف شعبوں میں اپنی انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے وہ احمد نگر سلطنت کے ایک بہت مقبول وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہوا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Sheikh Chand, Malik Ambar,"Ehde Afreen; Hyderabad; 1929
  2. Times of India, Plus Supplement, July 1999,