مندرجات کا رخ کریں

معدے اور چھوٹی آنت کی سوزش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
معدےاور چھوٹی آنت کی سوزش
دیگر نامگیسٹرو، معدے کا بگ،معدے کا وائرس،معدے کا فلو، گیسٹرک فلو، معدے کی سوزش
گیسٹرو اینٹیرائٹس وائرس: A = روٹا وائرس، B = اڈینو وائرس، C = نورو وائرس اور D = ایسٹرو وائرس ۔ حجم کے موازنے کے لئے، وائرس کے ذرات کو ایک ہی مائیکرواسکوپ کے ذریعے بڑا کر کے دکھایا گیا ہے
تخصصمتعدی بیماری
علاماتاسہال، الٹی، پیٹ درد، بخار[1][2]
طبی پیچیدگیاںپانی کی کمی[2][3]
سببوائرس، بیکٹیریا، پیراسائیٹ، فنگس[2][4]
تشخیصی طریقہعلامات کی بنیاد پر، کبھی کبھار پاخانے کا کلچرٹسٹ[2]
تفریقی تشخیصسوزش والی آنتوں کی بیماری، مالابسورپشن سنڈروم، لییکٹوز عدم برداشت[5]
تدارکہاتھ دھونا، صاف پانی، انسانی فضلہ کو مناسب طرح سے ٹھکانے لگانا، دودھ پلانا [2]
معالجی تدابیرمنہ کے ذریعے پانی کی کمی دورکرنےکی تھراپی (پانی، نمکیات اور چینی کا مجموعہ)، نس کے ذریعے سیال[2]
تعدد2.4بلین (2015)[6]
اموات1.3ملین (2015)[7]

معدےاور چھوٹی آنت کی سوزش ، جسے متعدی اسہال اور گیسٹرو بھی کہا جاتا ہے- [8] اس کی علامات میں اسہال ، الٹی اور پیٹ میں درد شامل ہو سکتا ہے۔ [1] جس کے نتیجے میں بخار ، توانائی کی کمی اور پانی کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔ [2] [3] اس کا دورانیہ عام طور پر دو ہفتوں سے کم ہوتا ہے۔ [8] اس کا انفلوئنزا سے کوئی تعلق نہیں ہے، حالانکہ اسے غلطی سے " معدے کا فلو " بھی کہا جاتا ہے۔ [9]

گیسٹرو اینٹرائٹس عام طور پر وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ [4] تاہم، بیکٹیریا ، پیراسائیٹ اور فنگس بھی گیسٹرو کا سبب بن سکتے ہیں۔ [4] بچوں میں،شدید بیماری کی سب سے عام وجہ روٹا وائرس ہے۔ [10] بالغوں میں بیماری کی عام وجوہات میں ، نوروائرس اور کیمپائلوبیکٹر شامل ہیں ۔ [11] [12] خراب طریقے سے پکی ہوئی خورا ک کا استعمال، آلودہ پانی پینا یا متاثرہ شخص سے قریبی رابطہ بیماری پھیلانے کا سبب ہوسکتاہے ۔ [2] علاج عام طور پر قطعی تشخیص کے ساتھ یا اس کے بغیر ایک جیسا ہوتا ہے، اس لیے اس بیماری کی تصدیق کے لیے جانچ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ [2]

بیماری کی روک تھام کے طریق کار میں صابن سے ہاتھ دھونا ، صاف پانی پینا، فارمولا دودھ استعمال کرنے کی بجائے بچوں کو ماں کا دودھ پلانا اور انسانی فضلہ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا شامل ہے۔ بچوں میں بیماری کی روک تھام کے لیے عام طور پر روٹا وائرس ویکسین تجویز کی جاتی ہے۔ [2] علاج کے لیے کافی مقدار میں سیال کا استعمال کرنا ضروی ہے۔ [2] ہلکی یا اعتدال پسند بیماری کی صورت میں، یہ عام طور پر اورل ری ہائیڈریشن محلول (پانی، نمکیات اور چینی کا مجموعہ) پینے سے پانی کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔ [2] شیرخوار بچوں کو مسلسل دودھ پلانے کی سفارش کی جاتی ہے۔ [2] زیادہ سنگین صورتوں میں، بذریعہ نس سیال کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ [2] ناسوگاسٹرک ٹیوب کے ذریعے بھی سیال دیے جا سکتے ہیں۔ [13] بچوں میں زنک سپلیمنٹ کی سفارش کی جاتی ہے۔ [2] عام طور پر اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ [14] تاہم، بخار اور خونی اسہال والے چھوٹے بچوں کے لیے اینٹی بائیوٹکس تجویز کی جاتی ہیں۔

2015 میں، گیسٹرو کے دو ارب کیسز تھے، جن کے نتیجے میں  دنیا بھر میں1.3 ملین اموات ہوئیں. [6] [7] ترقی پذیر ممالک میں اس کی وجہ سے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ [15] 2011 میں، تقریبا   1.7 بلین کیسز تھے ، جس کے نتیجے میں پانچ سال سے کم عمر تقریباً 700,000 بچوں کی اموات ہوئیں۔ [16] ترقی پزیر دنیا میں، دو سال سے کم عمر کے بچوں کو سال میں چھ یا اس سے زیادہ مرتبہ یہ انفیکشن ہوتے ہیں۔ [17] جزوی طور پر قوت مدافعت کی نشو و نما کی وجہ سے یہ بالغوں میں کم عام ہے۔ [18]

حوالہ جات:

[ترمیم]
  1. ^ ا ب Amandeep Singh (July 2010)۔ "Pediatric Emergency Medicine Practice Acute Gastroenteritis — An Update"۔ Pediatric Emergency Medicine Practice۔ 7 (7)۔ 11 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2012 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ S Ciccarelli، I Stolfi، G Caramia (29 October 2013)۔ "Management strategies in the treatment of neonatal and pediatric gastroenteritis."۔ Infection and Drug Resistance۔ 6: 133–61۔ PMC 3815002Freely accessible۔ PMID 24194646۔ doi:10.2147/IDR.S12718 
  3. ^ ا ب Ferri's Clinical Advisor 2015: 5 Books in 1۔ Elsevier Health Sciences۔ 2014۔ صفحہ: 479۔ ISBN 978-0-323-08430-7۔ 08 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. ^ ا ب پ Richard A. Helms (2006)۔ Textbook of therapeutics : drug and disease management (8. ایڈیشن)۔ Philadelphia [u.a.]: Lippincott Williams & Wilkins۔ صفحہ: 2003۔ ISBN 978-0-7817-5734-8۔ 08 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  5. Jeffrey M. Caterino، Scott Kahan (2003)۔ In a Page: Emergency medicine (بزبان انگریزی)۔ Lippincott Williams & Wilkins۔ صفحہ: 293۔ ISBN 978-1-4051-0357-2۔ 08 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  6. ^ ا ب Collaborators. GBD 2015 Disease and Injury Incidence and Prevalence (8 October 2016)۔ "Global, regional, and national incidence, prevalence, and years lived with disability for 310 diseases and injuries, 1990–2015: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2015."۔ Lancet۔ 388 (10053): 1545–1602۔ PMC 5055577Freely accessible۔ PMID 27733282۔ doi:10.1016/S0140-6736(16)31678-6 
  7. ^ ا ب Collaborators. GBD 2015 Mortality and Causes of Death (8 October 2016)۔ "Global, regional, and national life expectancy, all-cause mortality, and cause-specific mortality for 249 causes of death, 1980–2015: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2015."۔ Lancet۔ 388 (10053): 1459–1544۔ PMC 5388903Freely accessible۔ PMID 27733281۔ doi:10.1016/s0140-6736(16)31012-1 
  8. ^ ا ب David Schlossberg (2015)۔ Clinical infectious disease (Second ایڈیشن)۔ صفحہ: 334۔ ISBN 978-1-107-03891-2۔ 08 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  9. Teri Shors (2013)۔ The microbial challenge : a public health perspective (3rd ایڈیشن)۔ Burlington, MA: Jones & Bartlett Learning۔ صفحہ: 457۔ ISBN 978-1-4496-7333-8۔ 08 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  10. Tate JE, Burton AH, Boschi-Pinto C, Steele AD, Duque J, Parashar UD (February 2012)
  11. Marshall JA, Bruggink LD (April 2011)
  12. Man SM (December 2011). "The clinical importance of emerging Campylobacter species". Nature Reviews Gastroenterology & Hepatology. 8 (12): 669–85. doi:10.1038/nrgastro.2011.191. PMID 22025030
  13. Webb, A; Starr, M (April 2005). "Acute gastroenteritis in children". Australian Family Physician. 34 (4): 227–31. PMID 15861741.
  14. Zollner-Schwetz, I; Krause, R (August 2015)
  15. Roger Webber (2009)۔ Communicable disease epidemiology and control : a global perspective (3rd ایڈیشن)۔ Wallingford, Oxfordshire: Cabi۔ صفحہ: 79۔ ISBN 978-1-84593-504-7۔ 26 اکتوبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  16. Walker, CL; Rudan, I; Liu, L; Nair, H; Theodoratou, E; Bhutta, ZA; O'Brien, KL; Campbell, H; Black, RE (Apr 20, 2013). "Global burden of childhood pneumonia and diarrhoea". Lancet. 381 (9875): 1405–16. doi:10.1016/S0140-6736(13)60222-6. PMC 7159282. PMID 23582727.
  17. Raphael Dolin، Gerald L. Mandell، John E. Bennett، مدیران (2010)۔ "Chapter 93"۔ Mandell, Douglas, and Bennett's principles and practice of infectious diseases (7th ایڈیشن)۔ Philadelphia: Churchill Livingstone/Elsevier۔ ISBN 978-0-443-06839-3 
  18. Eckardt AJ, Baumgart DC (January 2011)