مندرجات کا رخ کریں

مسعود بن ربیعہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مسعود بن ربیعہ
معلومات شخصیت
پیدائشی نام مسعود بن ربیع
کنیت ابو عمیر
عملی زندگی
نسب القاری
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں تمام

مسعود بن ربیع غزوہ بدر میں شریک صحابی تھے۔مدینہ ہجرت کی اور خلافت عثمانی میں وفات پائی۔

نام و نسب

[ترمیم]

مسعود نام ، ابوعمیر کنیت، نسب نامہ یہ ہے: مسعود بن ربیع بن عمرو بن سعد بن عبد العزی۔

اسلام و ہجرت

[ترمیم]

دعوت اسلام کے آغاز یعنی آنحضرت کے ارقم کے گھر میں تشریف لانے سے پہلے مشرف باسلام ہوئے، پھر ہجرت کے زمانہ میں مکہ سے مدینہ گئے آنحضرت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غربت کی اجنبیت دور کرنے کے لیے ان میں اور ابو عبیدہ بن تیہاں میں مواخاۃ کرادی۔

غزوات

[ترمیم]

مدینہ آنے کے بعد غزوہ بدر ، غزوہ احد اور غزوہ خندق وغیرہ تمام غزوات میں شریک ہوتے رہے۔

وفات

[ترمیم]

مسعود رضی اللہ عنہ نے 30ھ میں وفات پائی، وفات کے وقت ساٹھ سال سے اوپر کی عمر تھی۔[1][2][3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. الاصابہ فی تمیز الصحابہ جلد 5 صفحہ 422 مؤلف: حافظ ابن حجر عسقلانی ،ناشر: مکتبہ رحمانیہ لاہور
  2. اصحاب بدر،صفحہ 123،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
  3. اسد الغابہ جلد 3 صفحہ 181حصہ ہشتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور