مندرجات کا رخ کریں

محمیہ بن جزء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمیہ بن جزء
معلومات شخصیت
والد جزء
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں مریسیع اور بعدوالے

نام و نسب

[ترمیم]

محمیہ نام، والد کا نام جزء تھا، نسب نامہ یہ ہے، محمیہ بن جزء بن عبدیغوث ابن عویج بن عمروبن زبید الاصغر، بنو جمح کے حلیف تھے، حضرت عباسؓ کے چھوٹے صاحبزادے فضل کے ساتھ ان کی صاحبزادی بیاہی تھیں۔

اسلام و ہجرت

[ترمیم]

دعوت اسلام کے ابتدائی ایام میں اسلام لائے اور ہجرت ثانیہ میں حبشہ گئے۔ [1]

غزوات

[ترمیم]

غزوۂ مریسیع (بنو مصطلق) کے زمانہ میں مدینہ منورہ ہجرت کی، اسی غزوۂ سے شرکت کی ابتدا ہوئی۔ [2] آنحضرت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو خمس کا عامل بنایا، غزوہ مریسیع میں بھی یہ خدمت انھی کے سپرد تھی۔ [3] آنحضرت ان سے بہت خوش رہا کرتے تھے،ایک مرتبہ اظہارِ خوشنودی کے طور پر نہایت خوبصورت لونڈی عطا فرمائی تھی۔ [4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. (ابن سعد،جزء4،ق1:145)
  2. (استیعاب:1/295)
  3. (اصابہ:6/68 وابن سعد حوالہ مذکور)
  4. (اصابہ:6/68)