مندرجات کا رخ کریں

محمد غوث (امپائر)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد غوث
ذاتی معلومات
پیدائش15 مارچ 1931(1931-03-15)
چنئی، بھارت
وفات29 ستمبر 2014(2014-90-29) (عمر  83 سال)
چنئی، بھارت
امپائرنگ معلومات
ٹیسٹ امپائر8 (1976–1979)
ایک روزہ امپائر2 (1983–1984)

محمد غوث (پیدائش: 15 مارچ 1931ء) | (انتقال: 29 ستمبر 2014ء) ایک کرکٹ امپائر تھا جو ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی امپائرنگ کے لیے جانا جاتا تھا۔ وہ تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور تمل ناڈو امپائرز گلڈ کے سابق صدر ہیں، انھوں نے بطور میچ ریفری بھی خدمات انجام دیں۔ غوث نے 2 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کی جس میں 13 اکتوبر 1983 کو سری نگر میں ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز اور 5 دسمبر 1984ء کو پونے میں ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ شامل تھے۔ اس نے 8 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی، بھارت نے 4 جیتے، 0 ہارے اور 4 میچ ڈرا ہوئے۔ انھوں نے کئی بین ریاستی ٹورنامنٹس میں امپائرنگ بھی کی۔ غوث نے 1968-69 میں رنجی ٹرافی میچ میں امپائر کے طور پر اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور 18 سے زیادہ سیزن میں امپائرنگ کی۔ بطور آفیشل ان کا پہلا ٹیسٹ 1975-76 میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ان کے آبائی شہر میں تھا۔

انتقال

[ترمیم]

غوث کا انتقال چنئی، بھارت میں 29 ستمبر 2014ء کی صبح مختصر علالت کے بعد ہوا۔ وہ 83 سال کے تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔ تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کے اراکین کی جانب سے صدر این سری نواسن نے ان کے انتقال پر "گہرے رنج و غم" کا اظہار کیا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]