محراب پور
محراب پور | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 27°05′58″N 68°25′15″E / 27.099444444444°N 68.420833333333°E |
بلندی | 28 میٹر |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1170414 |
درستی - ترمیم |
محراب پور پاکستان کے صوبہ سندھ کا شہر ہے جو ضلع نوشہرو فیروز میں واقع ہے۔ یہ ضلع نوژشہروفیروز کا قدیم اور اہم ترین شہر ہے۔ حال ہی میں اس شہر کو تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہر کی ترقی میں اور اضافہ ہو گیا ہے۔ اس شہر کی کل آبادی لگ بھگ ایک لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ آبادی کا اکثر حصہ کاشتکاری کرتاہے۔ لیکن یہان تجارت بھی خوب ہوتی ہے، کاروبار کے لحاظ سے یہ شہر سندھ کا آٹھواں بڑا شہر ہے، محراب پور شہر 16 وارڈز پر مشتعمل ہے جبکہ کوٹری محمد کبیر، ہالانی، بہلانی، لاکھا روڈ، سیال آباد شہر بھی محراب پور تحصیل کا حصہ ہیں۔
یہاں پر پاکستان کی سب سے بڑی گڑ، اناج منڈی بھی موجود ہے جہاں سے گڑ سارے ملک کے علاوہ پڑوسی ملکوں کو بھی بھیجا جاتا ہے۔ محراب پور کی سبزی منڈی پورے ضلع میں سب سے بڑی سبزی منڈی ہے۔ محراب پور فرنیچر کی صنعت میں بھی بہت آگے ہے یہاں کا عمدہ فرنیچر پورے پاکستان میں مشہور اور لاثانی ہے۔
مرکزی ریلوے لائن اس شہر کے درمیان سے گزرتی ہے جس کی بدولت یہ پورے ملک سے منسلک ہے اور یہاں سے لنک روڈز بھی نکلتے ہیں جو کچھ ہی فاصلے پر قومی شاہراہ (N-5) کے ساتھ مل جاتے ہیں۔ یہ محراب پو رہالانی روڈ اور محراب پور سے کوٹری روڈ ہیں۔
محراب پور کی اکثر آبادی سندھی اور اردو بولتی ہے اور پنجابی بولنے والوں کی بھی اچھی خاصی تعداد اس شہر میں آباد ہے، یہ شہر اپنے پر امن ماحول اور بھائی چارے کی وجہ سے پورے ملک میں مشہور ہے۔ ہیاں کی سیاسی و سماجی تنظیمیں ہر کٹھن گھڑی میں اپنے شہریوں کو آفات میں نہیں چھوڑتیں۔ کوئی بھی ہو مشکل کی گھڑی میں محراب پوریوں نے یکجہتی کا مظاہرا کرتے ہوءے دکھی انسانیت کی مدد کی ہے۔ یہاں کی سماجی تنظیموں میں انجمن نوجوانان کمبوہاں پیش پیش ہے۔
یہاں کی ادبی تنظیموں میں کائناتِ ادب اور بزمِ شعرو ادب پیش پیش ہیں، جو وقتاً فوقتاً ادبی اور سماجی خدمات سر انجام دیتی رہتی ہیں، یہاں کی ادبی شخصیات میں علی ساحل، ایاز جوکھیو، غلام محمد وامق اور شرافت علی ناز ہیں جو ملکی سطح پر ادب کی خدمت کر رہے ہیں۔
'نواب شاہ سے 100 کلومیٹر کی دوری پر، ایک جنکشن، یہاں کنڈیارو، تھارو شاہ اور نوشہرو فیروز کو برانچ ریلوے لائن چلتی ہے، اس شہرکو 18 ویں صدی میں محراب خان جتوئی نے آباد کیا تھا،دوسری روایت کے مطابق میر محراب خان ٹالپور نے اس کا بنیاد رکھی، سطح سمندر سے 28 میٹر بلند ہے، آبادی 2010 کے مطابق 3 لاکھ سے متجاوز ہے، نوشہرو فیروز سے اس کا فاصلہ 50 کلومیٹر ہے،19 دسمبر 2007 کو یہاں ٹرین حادثے میں 49 ہلاکتیں ہوئی تھیں،
- ↑ "صفحہ محراب پور في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2024ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) وline feed character في|accessdate=
في مكان 15 (معاونت)