مالک بن نمیلہ
Appearance
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مالک بن نمیلہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر |
درستی - ترمیم |
مالک بن نمیلہ غزوہ بدر میں شریک اور غزوہ احد میں مرتبہ شہادت پر فائز ہونے والے قبیلہ اوس کے انصار صحابی رسول ہیں۔ آپ کے والد کا نام ثابت اور نمیلہ آپ کی والدہ کا نام ہے۔ آپ کا تعلق بنو مزینہ سے تھا اس لیے آپ کو "مزنی" لکھا جاتا ہے۔ آپ بنو معاویہ بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس کے حلیف تھے۔ اس لیے آپ کا شمار انصار ہی میں ہوتا ہے۔ بدری صحابی ہیں۔ آپ نے بھی غزوۂ احد میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ أسد الغابة۔المؤلف: أبو الحسن علي بن أبي الكرم محمد بن محمد بن عبد الكريم بن عبد الواحد الشيباني الجزري، عز الدين ابن الأثير۔الناشر: دار الفكر - بيروت