مالک بن رافع
Appearance
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رافع بن مالک سے مغالطہ نہ کھائیں۔
مالک بن رافع | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
مالک بن رافع زرقی غزوہ بدر میں شامل انصار صحابی ہیں۔
نام ونسب
[ترمیم]مالک نام، سلسلۂ نسب یہ ہے مالک بن رافع بن مالک بن العجلان بن عمرو بن عامر بن زریق بن عبد حارثہ بن غضب بن حشم بن خزرج ،والدہ کا نام ام مالک بنت ابی بن سلول تھا، بنو حبلی سے تھیں اورعبداللہ بن ابی راس المنافقین کے یہ نواسے تھے۔
اسلام
[ترمیم]مالک کے والد رافع بن مالک،قبیلہ خزرج کے سب سے پہلے مسلمان تھے بیعتِ عقبہ سے دو سال پہلے،5،6 آدمیوں کے ہمراہ مکہ جاکر آنحضرتﷺ سے بیعت کی تھی، ماں بھی مسلمان ہو چکی تھیں، ان کا اخیافی بھائی عبداللہ بن ابی کفر و نفاق کامرجع تھا، لیکن بہن صداقت وراستی کا سراج منیر بنی ہوئی تھیں، مالک عبد اللہ بن ابی کے نواسے تھے۔
غزوات
[ترمیم]تمام غزوات میں شرکت کی،بدر میں اپنے والد رافع بن مالک اوردو بھائیوں خلاد بن رافع اور رفاعہ بن رافع کے ساتھ شریک تھے۔[1][2]