مارتینا نیوراتیلووا
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
مارتینا نیوراتیلووا | |
---|---|
(چیک میں: Martina Navrátilová) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (چیک میں: Martina Šubertová) |
پیدائش | 18 اکتوبر 1956ء (68 سال)[1][2][3][4][5][6][7] پراگ [8][9][10][11][12][13][14] |
رہائش | ساراسوتا |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا (1981–)[8][12] چیکوسلوواکیہ (1956–1981)[8] چیک جمہوریہ (9 جنوری 2008–) |
قد | 173 سنٹی میٹر |
وزن | 65 کلو گرام |
استعمال ہاتھ | بایاں [10][9] |
عارضہ | کووڈ-19 (مارچ 2020–)[15] کووڈ-19 (جولائی 2022–)[16] سرطان پستان |
شریک حیات | جولیا لیمیگووا (15 دسمبر 2014–)[17] |
مناصب | |
صدر [18] | |
برسر عہدہ 1979 – 1980 |
|
در | خواتین ٹینس ایسوسی ایشن |
صدر [18] | |
برسر عہدہ 1994 – 1995 |
|
در | خواتین ٹینس ایسوسی ایشن |
عملی زندگی | |
پیشہ | ٹینس کھلاڑی [1]، آپ بیتی نگار [18]، ناول نگار ، مصنفہ |
مادری زبان | چیکی زبان |
پیشہ ورانہ زبان | چیکی زبان [19]، انگریزی [20][19] |
کھیل | ٹینس [21] |
کھیل کا ملک | چیکوسلوواکیہ (–1975) ریاستہائے متحدہ امریکا (1975–) چیک جمہوریہ |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
مارتینا نیوراتیلووا (انگریزی: Martina Navratilova) (پیدائش: 18 اکتوبر 1926ء، پراگ، چیکوسلواکیہ) سابق عالمی نمبر ایک خاتون ٹینس کھلاڑی ہیں۔ ٹینس کے ماہرین انھیں کھیل کی تاریخ کی عظیم ترین خاتون کھلاڑیوں میں شمار کرتے ہیں۔ گھاس کا میدان ان کے لیے سب سے بہترین ثابت ہوا لیکن انھوں نے ہر قسم کے میدان میں کم از کم دو گرینڈ سلام سنگلز ضرور جیتے ہیں اور ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں بھی کم از کم ایک اعزاز حاصل کیا ہے۔
وہ اصل میں چیکوسلواکیہ سے تعلق رکھتی تھیں تاہم 1975ء میں امریکہ آ گئیں اور 1981ء میں انھیں امریکی شہریت مل گئی۔ انھوں نے 18 گرینڈ سلام سنگلز خطابات اور 41 گرینڈ سلام ڈبلز اعزازات حاصل کیے۔ آخر الذکر میں سے 31 ویمنز ڈبلز اور 10 مکسڈ ڈبلز تھے۔ انھوں نے ریکارڈ 9 مرتبہ ومبلڈن ویمنز سنگل خطاب جیتا۔
ٹینس کے میدانوں میں
[ترمیم]مارتینا پہلی بار 1975ء میں ٹینس کے عالمی منظرنامے پر ابھریں جب وہ دو گرینڈ سلام مقابلوں کے فائنل تک پہنچیں البتہ دونوں میں انھوں نے شکست کھائی۔ اُس سال آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ایون گولاگونگ کالی اور فرنچ اوپن کے فائنل میں کرس ایورٹ نے آپ کو شکست سے دوچار کیا۔ یو ایس اوپن میں کرس ایورٹ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد آپ نیو یارک شہر کے ہجرت و حقوقِ قومیت کے دفتر پہنچ گئیں اور امریکا میں سیاسی پناہ طلب کی۔ جس پر آپ کی اشتراکی چیکوسلواکیہ کی شہریت ختم کر دی گئی۔ انھیں ایک ماہ میں امریکی گرین کارڈ سے نواز دیا گیا۔
آپ نے 1978ء میں ویمبلڈن میں کرس ایورٹ کو شکست دے کر اپنا پہلا گرینڈ سلام اعزاز حاصل کیا اور پہلی بار عالمی نمبر ایک پوزیشن حاصل کر لی۔ 1979ء میں آپ نے ایورٹ کو ایک مرتبہ پھر ہرا کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔
1981ء میں آپ نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ایورٹ کو شکست دے کر اپنا تیسرا گرینڈ سلام اعزاز حاصل کیا۔ اُسی سال آپ یو ایس اوپن کے فائنل میں بھی پہنچیں تاہم ٹریسی آسٹن کے ہاتھوں شکست کھا گئیں۔ 1982ء میں آپ نے ویمبلڈن اور فرنچ اوپن دونوں اپنے نام کیے۔
1983ء کے فرنچ اوپن کے حتمی مقابلے میں شکست کے باجود آپ نے دیگر تینوں گرینڈ سلام اپنے نام کیے۔ فرنچ اوپن کے فائنل میں شکست ان کی سال کی واحد شکست تھی اس طرح آپ نے سال میں ایک شکست کے مقابلے میں 86 فتوحات کا ریکارڈ قائم کیا۔ آپ کا جیت کا تناسب کسی بھی پیشہ ور ٹینس کھلاڑی سے زیادہ تھا۔ آپ کی اعلیٰ کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تین سالوں 1982ء، 1983ء اور 1984ء کے دوران آپ نے صرف 6 سنگلز میچز ہارے۔
1984ء میں آپ نے فرنچ اوپن جیت کر بیک وقت چاروں گرینڈ سلام کی فاتح بن گئیں تاہم یہ چاروں اعزاز ایک سال میں حاصل نہیں کیے گئے تھے۔ آپ نے یو ایس اوپن اور ویمبلڈن جیت کر اپنے گرینڈ سلام اعزازات کی تعداد 6 کر لی اور آسٹریلین اوپن 1984ء میں آپ و ایک سال میں بیک وقت چاروں گرینڈ سلام اعزازات کے حصول کا موقع ملا لیکن سیمی فائنل میں ہلینا سوکووا نے آپ کی مسلسل فتوحات کو 74 فتوحات پر روک دیا۔ یہ مسلسل فتوحات کا ریکارڈ ہے۔
1984ء میں آپ نے تمام چار گرینڈ سلام ویمنز ڈبلز خطاب جیتے، اس میں پام شرائیور آپ کی ساتھی تھیں۔ ان دونوں کی جوڑی نے 1983ء سے 1985ء کے درمیان مسلسل 109 مقابلے جیتنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ 1980ء کی دہائی میں نیوراتیلووا تین سال سے زائد کے عرصے تک ڈبلز میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی رہیں۔
نیوراتیلووا 1985ء سے 1987ء کے درمیان کھیلے جانے والے تمام 11 گرینڈ سلام مقابلوں کے فائنل تک پہنچیں جن میں سے 6 میں فتح نے آپ کے قدم چومے۔ اس عرصے میں آپ نے ویمبلڈن میں اپنی فتوحات کو ریکارڈ 6 مسلسل اعزازات تک پہنچایا۔
30 سالہ نیوراتیلووا کے لیے نیا خطرہ 17 سالہ جرمن کھلاڑی اسٹیفی گراف کی صورت میں ابھرا جو 1987ء میں ٹینس کے عالمی منظرنامے پر ابھریں اور فرنچ اوپن کے فائنل میں نیوراتیلووا کو شکست دی۔
1987ء کے ویمبلڈن اور یو ایس اوپن کے حتمی مقابلوں میں نیوراتیلووا نے اسٹیفی کو شکست دی۔ یو ایس اوپن میں آپ نے ایک نیا اعزاز اپنے نام کیا کہ ایک ہی سال میں آپ نے ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز اعزازات جیتے۔ تاہم اسٹیفی گراف کی مستقل بہترین کارکردگی انھیں 1987ء کے اختتام تک عالمی نمبر ایک پوزیشن حاصل کرانے میں کامیاب ہوئی۔
1988ء میں گراف نے تمام چار گرینڈ سلام خطابات اپنے نام کیے۔ 1989ء میں گراف اور نیوراتیلووا کا سامنا ویمبلڈن اور یو ایس اوپن کے حتمی مقابلوں میں ہوا جن میں دونوں مقابلے گراف نے جیتے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان عمر کا واضح فرق ہونے کے باوجود نیوراتیلووا نے اسٹیفی کے خلاف 18 میں سے 9 سنگلز مقابلے جیتے۔ گرینڈ سلام میں دونوں کھلاڑی 9 مرتبہ آمنے سامنے آئیں جن میں سے 5 مرتبہ فتح نیوراتیلووا نے سمیٹی۔
سبکدوشی
[ترمیم]نیوراتیلووا کی آخری گرینڈ سلام فتح 1990ء تھی جب انھوں نے 33 سال کی عمر میں زینا گیریسن کو شکست دی اور ریکارڈ نویں مرتبہ ویمبلڈن کا سنگلز اعزاز اپنے نام کیا۔ یہ ان کا آخری گرینڈ سلام اعزاز تھا البتہ وہ بعد میں دو بڑے مقابلوں کے فائنل تک پہنچیں۔ 1991ء میں یو ایس اوپن کے فائنل میں انھیں نئی عالمی نمبر ایک مونیکا سیلس کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ 1994ء میں 37 سال کی عمر میں وہ ویمبلڈن کے فائنل تک پہنچیں اور کونچیٹا مارٹینز سے شکست کھا گئیں۔ اس کے فوراً بعد آپ نے سنگلز سے سبکدوشی (ریٹائرمنٹ) کا اعلان کر دیا۔
واپسی
[ترمیم]2000ء میں آپ ڈبلز مقابلے کھیلنے کے لیے ایک مرتبہ پھر میدان میں اتریں، اس دوران چند سنگلز مقابلے میں کھیلے۔ 8 سالوں کے بعد پہلے سنگلز مقابلے میں آپ نے 2002ء میں عالمی نمبر 22 تاتیانا پانوفا کو شکست دی لیکن اگلے مقابلے میں آپ ڈینیلا ہنچووا سے ہار گئیں۔ 2003ء میں آپ نے بھارت کے لینڈر پیس کے ساتھ مل بر آسٹریلین اوپن اور ویمبلڈن کے مکسڈ ڈبلز اعزازات جیتے۔ اس طرح آپ طویل العمر ترین گرینڈ سلام فاتح بنیں۔ اس وقت آپ کی عمر 46 سال 8 ماہ تھی۔ آسٹریلین اوپن میں اس فتح نے آپ کو گرینڈ سلام اعزازات حاصل کرنے والی ایک انوکھی کھلاڑی بنا دیا جس نے تمام چار گرینڈ سلام مقابلوں میں ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز تمام اعزازات جیتے۔ ویمبلڈن کی فتح نے آپ کو بلی جین کنگ کا 20 ویمبلڈن اعزازات (ویمنز سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز تینوں میں) جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے کا موقع دیا۔ اس طرح آپ کے کل گرینڈ سلام اعزازات کی تعداد 58 تک جا پہنچی۔ جو مارگریٹ کورٹ کے 62 کے بعد دوسری بہترین کارکردگی ہے۔ 2004ء میں 47 سال اور 8 ماہ کی عمر میں آپ نے ویمبلڈن میں وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے شرکت کی، جس پر آپ کو تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا۔ ویمبلڈن 2004ء میں ایک سنگلز فتح نے آپ کو پیشہ ور سنگلز مقابلوں میں سب سے زیادہ عمر میں کوئی مقابلہ جیتنے والی کھلاڑی بنا دیا۔ تاہم دوسرے مرحلے کے مقابلے میں آپ کو گزیلا ڈولکو کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔
ایک شاندار کیریئر
[ترمیم]اپنے پورے کیریئر میں مارتینا نے 167 اعلی سطح کے سنگلز اور 177 ڈبلز اعزازات حاصل کیے۔ آپ نے اپنا آخری اعزاز 21 اگست 2006ء کو مونٹریال، کینیڈا میں راجرز کپ میں ویمنز ڈبلز میں حاصل کیا، جس میں نادیہ پیترووا آپ کی رفیق تھیں۔ آپ نے اپنے پورے عرصۂ حیات میں 18 گرینڈ سلام سنگلز اعزازات جیتے جن میں سے 9 مرتبہ ویمبلڈن، 4 مرتبہ یو ایس اوپن، 3 مرتبہ آسٹریلین اوپن اور دو مرتبہ فرنچ اوپن میں فتوحات نے آپ کے قدم چومے۔ 67 گرینڈ سلام مقابلوں میں آپ نے 49 مرتبہ شکست 306 مقابلے جیتے۔ آپ نے کل ایک ہزار 442 مقابلے جیتے اور صرف 219 میں شکست کھائی اس طرح آپ کا فتح کا تناسب 86.8 فیصد تھا۔ 1,442–219 آپ نے 2006ء میں تمام اقسام کے مقابلوں سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب عنوان : 100 years of Wimbledon — صفحہ: 214
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0623146/ — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اکتوبر 2015
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Martina-Navratilova — بنام: Martina Navratilova — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ RKDartists ID: https://rkd.nl/artists/370970 — بنام: Martina Navratilova — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?151256 — بنام: Martina Navratilova — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Martina Navratilova — FemBio ID: https://www.fembio.org/biographie.php/frau/frauendatenbank?fem_id=20523 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/navratilova-martina — بنام: Martina Navratilova — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب عنوان : The Bud Collins History of Tennis — اشاعت دوم — صفحہ: 617 — ISBN 978-0-942257-70-0
- ^ ا ب ربط: ITF player ID before 2020 (archived)
- ^ ا ب ربط: WTA player ID
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990209574 — اخذ شدہ بتاریخ: 23 نومبر 2019
- ^ ا ب Evidence zájmových osob StB
- ↑ abART person ID: https://cs.isabart.org/person/55885 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ SVKKL authority ID: https://ipac.svkkl.cz/arl-kl/cs/detail-kl_us_auth-p0205566-Navratilova-Martina-1956 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 جون 2023
- ↑ تاریخ اشاعت: 27 اگست 2020 — https://isport.blesk.cz/clanek/tenis/383346/navratilova-priznala-covid-oslabene-us-open-u-vitezu-hvezdicka-nebude.html — اخذ شدہ بتاریخ: 4 جولائی 2022
- ↑ https://tennisuptodate.com/tennis-news/martina-navratilova-absent-from-parade-of-champions-at-wimbledon-after-testing-positive-for-covid-19 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 جولائی 2022
- ↑ عنوان : Navratilova wins most hard-fought love game — تاریخ اشاعت: 17 دسمبر 2014 — صفحہ: 62 — شمارہ: 71382
- ^ ا ب عنوان : Who's who — ناشر: اے اینڈ سی بلیک — Who's Who UK ID: https://www.ukwhoswho.com/view/article/oupww/whoswho/U29217
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/43647587
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12016194j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Billie Jean King Cup player ID: https://www.billiejeankingcup.com/en/player/800175650 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2022
- ↑ https://www.bbc.com/news/world-24579511 — اخذ شدہ بتاریخ: 18 دسمبر 2022
- 1956ء کی پیدائشیں
- 18 اکتوبر کی پیدائشیں
- امریکی آپ بیتی نگار
- امریکی خواتین ناول نگار
- امریکی خواتین ٹینس کھلاڑی
- بقید حیات شخصیات
- بی بی سی 100 خواتین
- بیسویں صدی کی امریکی مصنفات
- بیسویں صدی کی مصنفات
- بیسویں صدی کے امریکی مصنفین
- چیک خواتین ٹینس کھلاڑی
- چیک نژاد امریکی شخصیات
- چیکوسلواکی خواتین ٹینس کھلاڑی
- چیکوسلوواکیہ کی ایل جی بی ٹی شخصیات
- ریاستہائے متحدہ کے ایل جی بی ٹی حقوق فعالیت پسند
- سرطان کے مرض میں مبتلا شخصیات
- عالمی نمبر 1 ٹینس کھلاڑی
- فلوریڈا کے مصنفین
- ٹینس کھلاڑی
- ریاستہائے متحدہ کے ایل جی بی ٹی مصنفین
- بیسویں صدی کے امریکی ناول نگار
- ریاستہائے متحدہ کو چیکوسلواکی تارکین وطن
- فلوریڈا کی ایل جی بی ٹی شخصیات
- سیراسوٹا، فلوریڈا کے کھلاڑی
- فلوریڈا کے ناول نگار
- ریاستہائے متحدہ کے اولمپک ٹینس کھلاڑی
- 2004ء گرمائی اولمپکس ٹینس کھلاڑی
- ریاستہائے متحدہ کے وطن گیر شہری
- خواتین آپ بیتی نگار
- ریاستہائے متحدہ کے ایل جی بی ٹی کھلاڑی
- مکسڈ ڈبلز میں گرینڈ سلیم (ٹینس) چیمپئن
- آسٹریلین اوپن (ٹینس) چیمپئن
- خواتین کے سنگلز میں گرینڈ سلیم (ٹینس) چیمپئن
- ایل جی بی ٹی ٹینس کھلاڑی
- ومبلڈن چیمپئن
- نسوانی ہم جنس خواتین کھلاڑی
- فرینچ اوپن چیمپئن
- یو ایس اوپن (ٹینس) چیمپئن
- خواتین کے ڈبلز میں گرینڈ سلیم (ٹینس) چیمپئن
- ڈبلیو ٹی اے نمبر 1 رینکنگ ڈبلز ٹینس کھلاڑی
- امریکی اشتراکیت مخالف
- امریکی نسوانی ہم جنس مصنفات
- آئی ٹی ایف ٹینس ورلڈ چیمپئین