لیتھ برج (البرٹا)
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
لیتھ برج نامی شہر کینیڈا کے صوبے البرٹا کا ایک شہر ہے۔ یہ شہر جنوبی البرٹا میں سب سے بڑا شہر ہے۔ آبادی کے لحاظ سے کیلگری، اینڈمنٹن اور ریڈ ڈئیر کے بعد یہ صوبے کا چوتھا بڑا شہر ہے۔ رقبے کے لحاظ سے کیلگری اور ایڈمنٹن اس سے بڑے ہیں۔ نزدیک موجود راکی پہاڑ یہاں موسم کو گرمیوں میں ٹھنڈا اور سردیوں میں معتدل بناتے ہیں۔ لتھ برج کیلگری کے جنوب مشرق میں دریائے اولڈ مین کے کنارے آباد ہے۔
جنوبی البرٹا میں لیتھ برج تجارتی، معاشی، نقل و حمل اور صنعتی مرکز ہے۔ شہر کی معیشت شروع میں کوئلے کی کان کنی اور پھر زراعت پر منحصر تھی۔ شہر کی نصف آبادی صحت، تعلیم، پرچون اور ہوٹلوں وغیرہ کے کاروبار سے منسلک ہے۔ البرٹا میں کیلگری کے جنوب میں موجود واحد یونیورسٹی یہاں موجود ہے۔
حکومت
[ترمیم]حکومت میں کونسل کے 8 اراکین اور ایک میئر ہوتے ہیں۔
جغرافیہ اور موسم
[ترمیم]لیتھ برج کا شہر دریائے اولڈ میں کی وجہ سے دو حصوں میں منقسم ہے اور یہاں شمالی امریکا کے سب سے بڑے پارک سسٹم میں سے ایک موجود ہے جو 16 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ لیتھ برج کو جغرافیائی طور پر شمال، جنوب اور مغرب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اولڈ مین دریا مغربی حصے کو شمال اور جنوب سے الگ کرتا ہے جبکہ کراؤن نیسٹ ہائی وے اور کینیڈین پیسیفک ریلوے شمالی حصے کو جنوبی حصے سے الگ کرتی ہیں۔ شہر کی حالیہ ترقی مغربی حصے میں ہو رہی ہے۔
موسم
[ترمیم]لیتھ برج میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12.3 ڈگری جبکہ اوسط کم از کم درجہ حرارت منفی 1.1 رہتا ہے۔ سالانہ بارش کی مقدار کی اوسط 15.2 انچ رہتی ہے اور 164 خشک دن ہوتے ہیں۔ لiتھ برج کو کینیڈا کا دوسرا خشک ترین شہر بھی مانا جاتا ہے۔ اوسطاً یہاں 116 دن ہوا کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ رہتی ہے۔
سطح سمندر سے 929 میٹر بلند ہونے اور راکی پہاڑوں کے نزدیک ہونے کی وجہ سے یہاں گرمیوں کا موسم نسبتاً ٹھنڈا رہتا ہے۔ پریری علاقوں میں یہاں سب سے کم ٹھنڈی سردیاں ہوتی ہیں۔
معیشت
[ترمیم]لیتھ برج جنوبی البرٹا کا معاشی، ڈسٹری بیوشن، تجارتی اور صنعتی مرکز ہے۔ اس علاقے میں آبادی 275000 افراد پر مشتمل ہے اور یہ برٹش کولمبیا اور مونٹانا کے علاقوں کو بھی خدمات مہیا کرتا ہے۔ 100 کلومیٹر کے حیطے میں 80000 افراد کو ملازمتیں بھی مہیا کرتا ہے۔
لیتھ برج کی معیشت روایتی اعتبار سے زراعت پر مشتمل ہے تاہم حالیہ برسوں میں اس میں تنوع بھی پیدا ہوا ہے۔ کام کرنے والے افراد کی نصف تعداد صحت، تعلیم، پرچون اور ہوٹلوں وغیرہ کے کاروباروں سے منسلک ہے۔ پانچ بڑے آجر حکومتی ملکیت ہیں۔
آبادی
[ترمیم]2009 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی کل آبادی 85492 افراد پر مشتمل ہے۔
تعلیم
[ترمیم]لیتھ برج میں کئی اسکول اور کالج ہیں۔
ذرائع نقل و حمل
[ترمیم]شہری ذرائع نقل و حمل کل 40 بسوں پر مشتمل ہے جو ایک درجن سے زیادہ روٹوں پر چلتی ہیں۔ روایتی طور پر یہ روٹ شہر کے مرکز سے شروع ہو کر مرکز پر ہی ختم ہوتے ہیں۔ 21ویں صدی کے آغاز میں شٹل اور شہروں کے درمیان بھی سروس متعارف کرائی گئی ہیں۔
شہر بھر میں یعنی 30 کلومیٹر طویل پیدل چلنے والے افراد کے لیے راستے بھی موجود ہیں جن کی دیکھ بھال پارکس اینڈ ری کریشن کا محکمہ کرتا ہے۔ یہ راستے سائیکل سواروں کے لیے بھی کھلے ہوتے ہیں۔
4 صوبائی ہائی وے یعنی ہائی وے نمبر 3، 4، 5 اور 25 یہاں سے گذرتی یا یہاں ختم ہوتی ہیں۔ لیتھ برج امریکی سرحد سے 100 کلومیٹر شمال میں ہے اور ہائی وے 4 اور 5 امریکا کو جاتی ہیں۔ اس کا فاصلہ کیلگری سے 210 کلومیٹر اور ہائی وے نمبر 2 اور 3 جاتی ہیں۔
لیتھ برج کے پاس ہی لیتھ برج کاؤنٹی ائیرپورٹ موجود ہے اور کینیڈین پیسیفک ریلوے کے یارڈ بھی یہاں ہیں۔ یہ یارڈ شہر کے عین مغرب میں ہیں۔ ائیرپورٹ سے کیلگری اور ایڈمنٹن کو پروازیں چلتی ہیں۔ امریکا سے آنے والی پروازوں کے لیے ائیرپورٹ پر کسٹم کا محکمہ کام کرتا ہے۔