مندرجات کا رخ کریں

لالش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لالش میں شیخ عدی بن مسافر کا مزار

لالش (Lalish) ((کردی: Laliş)‏ اور Lalişa Nûranî بھی کہا جاتا ہے) محافظہ نینوی کے ضلع شیخان میں ایک چھوٹی پہاڑی وادی ہے۔ یہاں شیخ عدی بن مسافر کا مزار بھی ہے جو یزیدی فرقے کا اہم زیارتی مقام ہے۔

زندگی میں کم از کم ایک بار یزیدیوں سے شیخ عدی بن مسافر کے مزار اور دیگر مقدس کی چھ روزہ زیارت کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ مقامی یزیدی موسم خزاں کی سالانہ دعوت میں شرکت کرتے ہیں۔