فیصدی نقطہ
Appearance
فیصدی نقطہ (انگریزی: Percentage point) یا فی صدی نقطہ (انگریزی: Percent point)، دو فی صدی اعداد کے مابین حسابی فرق کے لیے اکائی ہے۔ مثال کے طور پر 40 فیصد سے 44 فیصد تک بڑھنے کے لیے 4 فیصدی نقطے کا اضافہ ہوتا ہے، لیکن اصل میں کسی چیز کی پیمائش کے لحاظ سے یہ 10 فیصد اضافہ ہے۔[1] تحریروں میں فیصدی نقطے کا انگریزی میں مخفّف pp یا p.p. ہے تاکہ الجھن سے بچا جا سکے۔[2] اس اصطلاح کے بعد، بعض مصنّفین انگریزی میں "پوائنٹ" (نقطہ) یا "پوائنٹس" (نقاط) کا مخفّف استعمال کرتے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Robert Brechner (2008)۔ Contemporary Mathematics for Business and Consumers, Brief Edition۔ Cengage Learning۔ صفحہ: 190۔ ISBN 9781111805500۔ 18 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مئی 2015
- ↑ Kathleen Wickham (2003)۔ Math Tools for Journalists۔ Cengage Learning۔ صفحہ: 30۔ ISBN 9780972993746۔ 18 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مئی 2015