فہرست علوم
Appearance
- اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت تک موجود متعدد اصطلاحات کے لیۓ درج ذیل صفحات سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔
- جدید اصطلاحات و الفاظ (Bilingual dictonary)
- شمارندی مسرد (Computer glossary)
- مطلوب الفاظ (You asked for it)
- لغت معاشیات و تجارت (Dictionary of economics)
- فہرست علوم (Fields of studies)
- متبادلات سابقہ و لاحقہ (List of prefix & suffix)
- سطح البینی اصطلاحات (Interface terminology)
- لغت علم الاورام (Dictionary of Oncology)
- لغت الحرب (Dictionary of War)
منصوبۂ فہارست میں یہ فہرست دنیا میں موجود تمام علوم کے انگریزی اردو متبادلات یکجا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ہر علم کے متبادل نام کے ساتھ ہی اس علم کے بارے میں ایک یا دو سطر میں اسکا تعارف بھی پیش کیا گیا ہے۔ آپ بھی اس منصوبے میں بہت آسانی سے اندراجات کر سکتے ہیں۔ ترمیم پر تیر دبایۓ اور جو خانۂ تدوین نمودار ہو اس میں اپنا اندراج کیجیۓ۔ حرف ابجد کی ترتیب کا خیال رکھیۓ، جو کہ انگریزی پر انحصار کرتی ہے۔
انگریزی اصطلاح | اردو متبادل و مختصر تعارف |
---|---|
Acarology | علم الحلم ---- حیوانیات کی اس شاخ میں سوس (mites) اور قراد یعنی جوئیں وغیرہ (ticks) کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ |
Actinobiology | اِشعاعی حیاتیات ---- جانداروں پر اِشعاع (radiation) کے اثرات کا مطالعہ۔ |
Actinology | اِشعاعیات ---- کیمیائی مرکبات پر ضیائی یعنی روشنی کے اثرات کا مطالعہ، اگر غور کیا جائے تو اس کے لیے شعاعی کیمیاء کا لفظ زیادہ مناسب ہے جس کو انگریزی میں photochemistry کہا جاتا ہے۔ |
Aerobiology | حیاتیات ہوا ---- ایک ایسا شعبۂ حیاتیات جس میں ایسے خرد بینی جانداروں کا مطالعہ کیا جاتا ہے کہ جو ہوا سے منتقل ہو کر ایک مقام سے دوسرے مقام تک جا سکتے ہیں۔ |
Aerology | ہوائیات ---- کرۂ فضاء (atmosphere) کا مطالعہ کرنا۔ |
سببیات | سببیات ---- علم طب میں امراض کے اسباب کا مطالعہ کرنے کا علم۔ اسے علم الاسباب بھی لکھا جاتا ہے۔ |
Agnoiology | لامعرفیات ---- وہ علم جس میں نامعلوم (جن کا عرف نہ ہو) اشیاء کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ مزید دیکھیے، لامعرفت ۔ |
Agrobiology | زرعی حیاتیات ---- زمین کی کیفیات کے مطابق پودوں کی غذائیت اور ان کی نشونما کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ |
Agrology | زراعیات ---- مزید دیکھیےعلم زراعت (Agricultural science) |
Agrostology | علفیات ---- وہ علم جس میں ایسے نباتات کا مطالعہ کیا جاتا ہے کہ جو گھاس (علف) نما ہوتے ہیں۔ |
Algology | طحالبیات ---- سبزینہ (chlorophyll) رکھنے والے سادہ آبی نباتات جن کو طحالب (algae) کہا جاتا ہے کے مطالعہ کا علم۔ |
Allergology | |
Andrology | طب مذکر ---- خصوصی طور پر مردوں کو لاحق ہونے والے امراض سے متعلق شعبۂ طب۔ |
Anesthesiology | علم تخدیر / علم بیہوشی ---- علم طب کی وہ شاخ جس میں جراحی یا کسی دیگر تکلیف دہ معالجے کے دوران مریض کی حسوں کو باطل کر دیا جاتا ہے تاکہ تکلیف کا احساس نہ ہو، اسے anesthetics بھی کہا جاتا ہے۔ اس قسم کا معالجہ فراہم کرنے والے ماہر طبیب کر ماہر تخدیر یا صرف مخدر بھی کہتے ہیں اور وہ ادویات جن سے ایسی کیفیت پیدا ہو ان کو بھی مخدر یا مخدر کہا جاتا ہے۔ |
فرشتہ | ملائکیات ---- وہ علم جس میں ملائکہ یا فرشتوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ |
Angiology | علم رگ / وعائیات ---- وہ علم جس میں جانداروں کے جسم میں موجود رگوں یا وعاء کے بارے میں معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ |
انسانیات | علم النسان ---- انسان کے معاشری روابط کے آغاز اور ان کے ارتقا کے بارے میں علم۔ بشریات یا انسانیات کی طرح یہ بھی اصل میں معاشرتی علوم اور معاشریات کے ساتھ بہت زیادہ قریبی تعلق رکھنے والا علم ہے اور ان کے مابین اکثر حدود آپس میں مدغم ہوجایا کرتی ہیں۔ |
Apiology | نحلیات ---- مکھیوں کا علم۔ اردو میں نحل اصل میں مکھی کو ہی کہا جاتا ہے جبکہ honeybee کو شہد کی مکھی یا عسالہ کہتے ہیں۔ |
Arachnology | عنکبوتیات ---- یہ حیوانیات کی وہ شاخ ہے جس میں مکڑی نما جاندروں مثلا مکڑی، بچھو وغیرہ کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ |
Archaeology | علم الآثار ---- انسانی تاریخ اور تقافت کا مطالعہ جو آثار قدیمہ کی صورت میں کہیں کسی شکل میں محفوظ رہ جانے والی باقیات (remnants) کی بازیافت جیسے دستاویزات، صنعی وقیعہ، حیاتی وقیعہ اور قدیم عمارات وغیرہ کی مدد سے سامنے آتا ہے۔ |
Archaeology | دیکھیں، Archaeology۔ |
Archaeozoology | آثاری حیوانیات ---- حیوانات کی قدیم بازیافتوں کا مطالعہ کرنا جس سے انسان اور حیوان کے تاریخی تعلقات کا اندازہ ہوتا ہے۔ اسے حیوانی آثاریات (zooarchaeology) بھی کہتے ہیں۔ |
Areology | مریخیات ---- سیارہ مریخ کا مطالعہ جس میں اس کی بناوٹ، ساخت، طبیعیاتی خواص اور تاریخ کا تجزیہ اور مطالعہ شامل ہے۔ اس کو ارضیات مریخ بھی کہا جاتا ہے۔ |
Assyriology | اشوریات ---- اشوریہ (Assyrians) کا مطالعہ۔ |
Astacology | کرکیات ---- کرک (crayfish) کا مطالعہ۔ کرک ایک قسم کا کیکڑے نما جاندار ہے جو تازہ پانی اور سمندروں میں رہتا ہے اور قابل نوش ہے۔ |
Asteroseismology | نجمی زلزلیات ---- ستاروں میں پیدا ہونے والے اہتزاز (oscillation) کی مدد سے ان کی اندرونی ساخت پر تحقیق کرنا۔ |
Astrobiology | حیاتیات خلا ---- مضمون دیکھیے۔ |
Astrogeology | |
Astrology | |
Atmology | |
Audiology | سمعیات ---- علم طب کی ایک شاخ بنام اذنیات کا ایک شعبۂ علم و تحقیق جس میں سماعت یا سننے کی حس سے متعلق معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ |
Autecology | |
Auxology | |
Axiology | |