فلواکستین
شناخت کنندہ | |
---|---|
ECHA InfoCard | 100.125.370 |
فلواکسیتن، سلیکٹیو سیروٹونن ری اپٹیک انحیبیٹر (SSRI) کلاس کا ایک اینٹی ڈپریسنٹ دوائی ہے، جو پروزیک اور سارافیم کے ناموں سے بکتی ہے۔ اس کا استعمال مختلف نفسیاتی امراض کے مسائل کے لیے ہوتا ہے۔ ان مسائل میں وسواسی اجباری اضطراب، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر بار بار ڈر لگنے کے ذہنی امراض اور دیگر شامل ہیں۔ یہ نوعمر، 8 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں میں بڑے ڈپریشن کے علاج کے لیے بھی منظور شدہ ہے۔ اس کا استعمال قبل از وقت انزال کے علاج کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔[1] اس دوائی کو منہ کے ذریعے لیا جاتا ہے۔
یہ دوا نہ صرف موڈ، نیند، بھوک اور توانائی کی سطح کو بہتر بناتی ہے بلکہ روزمرہ کی زندگی اور سرگرمیوں میں آپ کی دلچسپی کو بحال کرنے میں بھی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ اس دوائی کے ذریعے خوف، اضطراب اور گھبراہٹ کے حملوں کی تعداد اور بار بار ایک ہی کام کرنے کی خواہش کے ذہنی بیماری (OCD) کو بھی کم کیا جاتا ہے۔[2][3]
انکا استعمال خودکشی سے روک تھام کے لیے بهی کیا جاتا ہے۔
کام
[ترمیم]فلواکستین ایک سلیکٹیو سیروٹونن ری اپٹیک روکنے والی دوائی ہے جو پری سائنپٹک (presynaptic؛ دماغ اور نرووس سسٹم میں پائے جانے خلیوں کے آپسی روابط) ٹرمینل میں واقع دوبارہ اپٹیک کرنے والے ٹرانسپورٹر پروٹین کو بلاک کر کے پری سائنپٹک کلفٹ میں سیروٹونین ہارمون کے ری اپٹیک کو روک دیتی ہے۔ فلواکستین کا عملی طور پر دوسرے ریسیپٹرز (Receptors) جیسے α1-, α2- اور β-adrenergic سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔[4]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "انزال کیا ہے؟ یہ کیسے ہوتا ہے؟"[مردہ ربط]
- ↑ "اینٹی ڈپریسنٹ (انگریزی)"[مردہ ربط]
- ↑ "اینٹی ڈپریسنٹ کے بارے میں تصیلات (انگریزی)"
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 26 ستمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2022
مزید پڑھیے
[ترمیم]- E Shorter (2014)۔ "The 25th anniversary of the launch of Prozac gives pause for thought: where did we go wrong?"۔ The British Journal of Psychiatry۔ 204 (5): 331–2۔ PMID 24785765۔ doi:10.1192/bjp.bp.113.129916
- C Haberman (21 September 2014)۔ "Selling Prozac as the Life-Enhancing Cure for Mental Woes"۔ نیو یارک ٹائمز
بیرونی رابطہ
[ترمیم]- فلواکستین (پروزیک) کے بارے میں انگریزی ویکیپیڈیا پر مزید جانیئے
- فلواکستین (پروزیک) کے لی جانے والی خوراک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے (انگریزی)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ modapills.co.uk (Error: unknown archive URL)
ویکی ذخائر پر فلواکستین سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ECHA InfoCard ID from Wikidata
- Infobox drug articles without a structure image
- Chemical articles without CAS registry number
- Articles without EBI source
- Chemical pages without ChemSpiderID
- Chemical pages without DrugBank identifier
- Articles without KEGG source
- Articles without InChI source
- Articles without UNII source
- Drugs missing an ATC code
- Drugs with no legal status
- Articles containing unverified chemical infoboxes
- عالمی ادارہ صحت کی بنیادی ادویات
- آر ٹی ٹی