مندرجات کا رخ کریں

فلاحی معاشیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


فلاحی معاشیات (Welfare economics) سے مراد معاشیات کی وہ شاخ ہے جس میں تجزیاتی معاشیات کا اطلاق انسانی فلاح پر کیا جاتا ہے۔ اس میں جو موضوع زیرِبحث آتے ہیں، ان میں انسانی معاشرہ میں وسائل کی مناسب تقسیم، معاشرہ میں آمدنی کی تقسیم، معاشی ترقی کے اثرات کا عام آدمی تک پہنچنا وغیرہ شامل ہیں۔ اس میں معاشری فلاح کا حصول معاشرے کے ہر فرد کی معاشی سرگرمیوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ معاشرہ اس وقت فلاح کی بہتریں شکل پر ہوگا اگر تمام افراد کو ایسا فائدہ ہو کہ کسی فرد کو مزید فائدہ پہنچانے کی صورت میں کسی اور فرد کا نقصان ہوتا ہو۔ اس سے معاشرہ ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ فلاح یافتہ ہوتا ہے۔