مندرجات کا رخ کریں

عویمر بن اشقر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عویمر بن اشقر
معلومات شخصیت

عویمر بن اشقر غزوہ بدر میں شریک قبیلہ مازن کے انصار صحابی ہیں۔
عویمر بن اشقر انصاری۔بعض لوگوں نے کہاہے کہ یہ قبیلۂ مازن سے ہیں۔ہمیں ابوحرم یعنی مکی بن ریان بن شبہ نحوی نے اپنی سند کے ساتھ یحییٰ بن یحییٰ سے انھوں نے امام مالک سے انھوں نے یحییٰ بن سعید سے انھوں نے عبادبن تمیم سے روایت کی ہے کہ عویمر بن اشقرنے عید اضحیٰ کے دن نماز سے پہلے قربانی کرلی تھی اورانھوں نے اس کاتذکرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیاتوآپ نے ان کو دوسری قربانی کا حکم دیا۔ ان کا تذکرہ تینوں (ابن مندہ ابو نعیم ابن عبد البر) نے لکھاہے۔ [1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اسد الغابہ جلد7صفحہ 770 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور