عمر کائنات
حصہ بسلسلہ مضامین |
طبیعی کونیات |
---|
ابتدائی کائنات |
اجزاء · ڈھانچہ |
انفجارعظیم (بگ بینگ) نظریے کے مطابق کائنات کی عمر کی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ یہ وقت نما (timelike) خط منحنی (خم) کی موجودہ کرۂ ارض کے زمان (epoch) سے پچھلی جانب بگ بینگ تک جانے پر حاصل ہونے والی اجتماعی وقت صالح (proper time) کی سب سے بڑی قیمت (مقدار - value) ہے۔
ایک فرضی گھڑی اور اس پر گزرنے والا وقت جو بگ بینگ کے ظہور سے شروع ہوا اور آج کرۂ ارض پر موجود ہے، دراصل آئن سٹائن کے نظریہ کے تحت اس گھڑی کی حرکت پر منحصر ہے اور اوپر درج کی گئی تعریف کے مطابق کائنات کی عمر فـقـط اس گھڑی پر گذرنے والے وقت کی انتہائی (سب سے بڑی) مقدار ہے۔
وماپ کی بنیاد پر عمر کائنات
[ترمیم]ناسا ادارے کے منصوبے وماپ (ولکنسن مائکروویوانیسوٹروپی پروب -ڈبلیو میپ) کے تحت کائنات کی عمر کا تخمینہ تیرہ ارب ستر کروڑ سال لگایا گیا ہے۔
- (13.7 × 109) سال قبل (%0.2 ±)
گویا اوپر کے اعداد و شمار کے تحت 20 کـروڑ کے ابہام (اندیشۂ غلطی) کے ساتھ کائنات 13 ارب 70 کـروڑ سال قبل وجود میں آئی۔