مندرجات کا رخ کریں

عدی بن ابو الزغباء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عدی بن ابو الزغباء
معلومات شخصیت
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوۂ بدر   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عدی بن ابو الزغباء غزوہ بدر میں شامل صحابی جو عدی بن سنان سے بھی مشہور ہیں۔

نام ونسب

[ترمیم]

عدی نام، قبیلۂ جہنیہ سے ہیں،انصار بنو نجار کے حلیف تھے، نسب نامہ یہ ہے عدی بن ابی الزغباء سنان بن سبیع بن ثعلبہ بن ربیعہ بن زہرہ بن بذیل بن سعد بن عدی بن کاہل بن نضر بن مالک بن غطفان بن قیس بن جہینہ۔

اسلام

[ترمیم]

ہجرت کے بعد مسلمان ہوئے۔

غزوات

[ترمیم]

بدر، احد، خندق اورتمام غزوات میں شرکت کی ،بدر میں آنحضرتﷺ غزوہ کے ارادے سے نکلے تو مشرکین کی خبر معلوم کرنے کے لیے بسیس بن عمرو اور عدی کو آگے بھیجا گیا تھا ،چاہ بدر کے قریب جاکر واپس ہوئے اورآنحضرتﷺ کو قریش کے ارادہ سے اطلاع دی۔[1][2][3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. طبقات ابن سعد،جلد2،صفحہ7،قسم1
  2. اسد الغابہ جلد2 صفحہ538حصہ ششم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
  3. اصحاب بدر، صفحہ 176، قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور