صفدر حسین نجفی
صفدر حسین نجفی | |
---|---|
فائل:W2.JPG | |
دیگر نام | عربی/فارسی/اردو: سید صفدر حسین نقوى نجفی |
ذاتی | |
پیدائش | 1932 علی پور، پاکستان |
وفات | 3 دسمبر 1989 لاہور، پاکستان |
مذہب | اصولی اثناعشری اہل تشیع |
دیگر نام | عربی/فارسی/اردو: سید صفدر حسین نقوى نجفی |
مرتبہ | |
مقام | - لاہور، پاکستان |
دور | 1956-1989 |
پیشرو | صدر مدرس جامعۃ المنتظر |
جانشین | محسن ملت |
نفاذ فرمان | اپنی مکتب فکر کے لیے پوری زندگی وقف کی |
منصب | محسن ملت |
علامہ سید صفدر حسین نجفی 1932ء میں ضلع مظفرگڑھ پاکستان میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سید غلام سرور نقوی رحمۃ اللہ علیہ بھی ایک نیک انسان تھے۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اسی جگہ حاصل کی پھر اعلی تعلیم کے لیے نجف اشرف چلے گئے ۔
1955ء میں پاکستان آکر انھوں نے مدرستہُ الواعظین لکھنؤ سے فارغ التحصیل مشہور عالم دین مولانا ملک محسن علی عمرانی مرحوم (ڈیرہ اسماعیل خان) کے ساتھ مل کر قومی امور میں اپنی خدمات کا آغاز کیا۔ اس تاریخ سے اپنی وفات تک انھوں نے دینی مدارس کا ایک وسیع سلسلہ پاکستان بھر میں پھیلا دیا اور بیرون ممالک میں بھی دینی مدارس بنائے۔ علامہ عارف حسین الحسینی آپ کے شاگردوں میں سے ہیں۔
انھوں 100 سے زیادہ کتب اردو میں لکھیں۔ ایران کے اسلامی انقلاب کو پاکستان میں متعارف کروانے میں آپ نے اہم کردار ادا کیا۔ جب امام خمینی کو پاکستان میں کوئی نہ جانتا تھا تو آپ نے لوگوں کو ان کے نظریات اور انقلابی تحریک سے روشناس کروایا۔ آپ نے دسمبر 1989ء کو لاہور میں وفات پائی اور اس وقت تک پاکستان کے سب سے بڑے شیعہ دینی ادارے کے سربراہ رہے۔
نسب
[ترمیم]- امام حسین
- امام سجاد
- امام باقر
- امام جعفر صادق
- امام موسی کاظم
- امام علی رضا
- امام محمد تقی
- امام علی نقی علیہم السلام اجمعین
- جعفر الزکی
- علی الاشقر
- عبد اللہ
- ابو یوسف احمد
- محمود
- ابو الفتح محمد
- ابوالموئد علی بن جعفر ثالث
- سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری
- سید احمد کبیر
- سید جلال الدین حسین المعروف جہانیاں جہاں گشت
- محمود ناصر الدین
- فضل الدین لاڈلہ
- عبد الجلیل اول
- عبد الرحیم
- عبد الجلیل ثانی
- حاجی برخوردار
- جعفر شاہ
- زین العابدین شاہ
- لنگر شاہ اول
- قنبر شاہ
- لنگر شاہ ثانی
- کرم شاہ
- حسن شاہ
- فتح شاہ
- سید اللہ وسایا شاہ
- سید غلام سرور شاہ
- سید صفدر حسین نجفی۔[1]
دینی مدارس
[ترمیم]- جامعہ علمیہ (کراچی)
- جامعہ الرضا (روھڑی، سکھر)
- جامعہ امام حسین (خانقاہ ڈوگراں شیخوپورہ)
- جامعہ نقویہ (آزاد کشمیر)
- جامعہ فاطمیہ (رینالہ خورد،اوکاڑہ)
- مدرسہ رضویہ (صالح پٹ،سکھر)
- جامعہ قرآن وعترت (نارووال)
- جامعہ مھدویہ (ٹوبہ ٹیک سنگھ)
- جامعہ الزہراء برائے طالبات (ٹوبہ ٹیک سنگھ)
- جامعہ آل محمد (جن پور،رحیم یار خان)
- جامعہ رضویہ عزیزالمدارس (چیچہ وطنی،ساہیوال)
- جامعہ مرتضویہ (وہاڑی)
- جامعہ امام سجاد (جھنگ)
- جامعہ آیت اللہ خوئی (شورکوٹ،جھنگ)
- مدرسہ مدینۃالعلم (قلعہ ستار شاہ،شیخوپورہ)
- حوزہ علمیہ بقیۃاللہ(لاہور)
- جامعۃالزہراء۔ طالبات ( لاہور)
- مدرسہ ولی عصر (سکردو )
- جامعہ مدینۃالعلم (چوھنگ، لاہور)
- جامعہ مدینۃالعلم (بھارہ کہو،اسلام آباد)
- مدرسہ محمدیہ (جلال پورجدید،سرگودھا)
- دارلہدٰی محمدیہ (علی پور،ضلع مظفر گڑھ)
- مدرسہ امام المنتظر (جتوئی، ضلع مظفر گڑھ)
- جامعہ خاتم النبیین (کوئٹہ)
- مدرسہ جعفریہ (جنڈ، ضلع اٹک)
- جامعہ اہل بیت (ڈیرہ مراد جمالی، بلوچستان)
- مدرسہ فیضیہ (جعفرآباد، ب لوچستان)
- مدرسہ علویہ نعیم الواعظین ( ساہیوال)
- جامعہ مدینۃالعلم (تریٹ، مری)
بیرون ممالک میں مدارس
[ترمیم]1 - ایران میں مدرسہ امام المنتظر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف۔
2 - امریکا میں مدرسہ ولی عصر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف۔
3 - انگلینڈ میں مدرسہ المنتظر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف۔
کتب
[ترمیم]تدریس کے علاوہ آپ کی تصانیف تالیفات اور تراجم بھی بہت زیادہ ہیں جن میں سے بعض کا ہم یہاں ذکر کرتے ہیں
- ترجمہ قرآن؛
تراجم
[ترمیم]- تفسیر نمونہ، ترجمہ کتاب تفسیر نمونہ، تالیف مکارم شیرازی 27 جلدیں
- اسلام کا دائمی منشور ترجمہ تفسیر موضوعی قرآن، منشور جاوید تالیف جعفر سبحانی 14 جلدیں آخری ترجمہ برای ملت
- پیام قرآن، ترجمہ تفسیر موضوعی قرآن، پیام قرآن تالیف مکارم شیرازی 15 جلدیں
- توضیح المسائل، ترجمہ توضیح المسائل امام خمینی، 1969
- حکومت اسلامی، ترجمہ دروس آیتاللہ خمینی
- الارشاد، ترجمہ کتاب الارشاد تالیف شیخ مفید
- سعادت الابدیہ، ترجمہ کتاب بنام مقامات العلیاء تالیف خاتم المحدثین علامہ شیخ عباس قمی؛ موضوع اخلاق
- معادن الجواہر، ترجمہ کتاب تالیف علامہ شیخ محمد علی کراجکی، موضوع اخلاقیات
- رسالۃ المواعظ، ترجمہ کتاب تالیف شیخ عباس قمی
- ارشاد القلوب، ترجمہ کتاب تالیف شیخ محمد علی دیلمی
- عقائدامامیہ، ترجمہ کتاب تالیف علامہ شیخ رضا المظفر ترجمہ
- شیعہ دوازدہ امامی و اہل بیت، ترجمہ کتاب تالیف علامہ شیخ محمد جواد
- احسن المقال، کتاب منتہی الامال تالیف محدث قمی، 4 جلدیں
- تذکرۃ الخواص، ترجمہ کتاب تذکرة الخواص تالیف علامہ سید بن جوزی
- السقیفہ
تصانیف
[ترمیم]- عرفان المجالس، جلداول و جلد دوم
- اسلامی جمہوریہ ایران پر اعتراضات دین و عقل کی روشنی میں
- حدود و تعزیرات
- یزیدی فرقہ
- مناسک حج
- کتاب زیارات
- جہاد اکبر
- انتخاب طبری
- مبادی حکومت اسلامی
- دین حق عقل کی روشنی میں
- سیرت ائمہ، 12 جلد اریخ امامان معصومان
- حقوق و اسلام
- چہل حدیث
شاگردان
[ترمیم]علامہ کے مشہور معروف شاگردان درج ذیل ہیں ۔
اولاد
[ترمیم]علامہ موصوف کی تمام اولاد(بیٹے اور بیٹیاں) دینی ودنیاوی علوم سے آراستہ ہیں ۔
فرزندان
[ترمیم]- مولانا سید علی نقی نقوی
- مولاناسید محمد تقی نقوی
- سید حسن عسکری نقوی
- مولانا سید حسین علی نقوی
- مولانا سید محمد علی نقوی
داماد
[ترمیم]- مولانا سید نجم الحسن نقوی
بیرونی روابط
[ترمیم]http://abna.ir/data.asp?lang=6&id=230042آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ abna.ir (Error: unknown archive URL)
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ اصلی معروف و مشہور شجرہ نامہ تصدیق شدہ موجود نزد اولاد محسن ملت اور محفوظ کاپی نزد تمام خاندان محسن ملت
- .تذکره علمائے امامیہ اردو ص 157
- .تذکره علمای امامیہ فارسی ص 139
- .امامیہ مصنفین اردو ج1 ص14و ص312
- .تاریخ علمائے قدیم ج1 ص621