مندرجات کا رخ کریں

شہاب الدین محمود آلوسی بغدادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مشہور عربی تفسیر روح المعانی کے مؤلف عظیم مفسر، محدث، فقیہ، شاعر اور ادیب - (پیدائش،1802ء بمطابق 1217ھ وفات -1854ء بمطابق 1270ھ)

ابو الثناء شہاب الدین محمود بن عبد اللہ الحسینی الٓالوسی 1217ھ کو بغداد میں پیدا ہوئے۔ اپنے زمانے کے امام بنے۔ زندگی کا زیادہ عرصہ تالیف و تدریس میں گزارا۔ مفسر، محدث، اديب، مجدد دين تھے۔

تصانیف

[ترمیم]

آپ نے تفسیر روح المعانی عرصہ 15 سال میں تحریر کی۔ آپ کی متعدد تصنیفات و تالیفات ہیں جن میں کچھ کے نام اس طرح ہیں:

  1. الاجوبہ العراقیہ
  2. الفوائد السنیہ فی آداب البحث
  3. النفحات القدسیہ فی المباحث الامامیہ
  4. تفسیر روح المعانی
  5. حاشیہ الفطر: (یہ نامکمل تصنیف تھی، جسے آپ کی وفات کے بعد آپ کے بیٹے سید نعمان آلوسی نے مکمل کیا۔)
  6. درۃالغواض فی ادھام الخواص
  7. دقائق التفسير
  8. شرح المسلم فی منطق
  9. غرائب الاغتراب
  10. نشوة الشمول في السفر إلى اسلامبول
  11. نشوة المدام في العود إلى دار السلام

نسبت آلوسی

[ترمیم]

’’آلوس‘‘ایک گاؤں تھا، جو بغداد اور ملک شام کے درمیان کے راستے میں ایک مقام پر واقع تھا، جس میں آپ کی پیدائش اس گاؤں کی وجہ شہرت بنی۔

وفات

[ترمیم]

آپ نے 25 ذو القعدہ 1270 کو 57 برس کی عمر میں وفات پائی اور بغداد کے تاریخی محلہ ’’کرخ ‘‘ کے مقامی قبرستان میں مدفون ہوئے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اعلام خير الدين زركلی الدمشقی