شوگران
سلسلہ کوہ ہمالیہ | |
شوگران | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | خیبر پختونخوا |
ضلع | ضلع مانسہرہ |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC 5) |
پاکستان کے خیبر پختونخوا میں واقع ایک حسین تفریحی مقام جو سطح سمندر سے 2362 میٹر بلندی پر واقع ایک سطح مرتفع ہے۔ شوگران یا شوگراں کیوائی سے صرف 10 اور بالاکوٹ سے 34 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
شوگران محل وقوع
[ترمیم]"شو" مطلب ہندکو زبان میں "خوبصورت" اور "گراں" کے معنی "گاؤں" کے ہیں، اس کا مطلب "خوشنما اور دیدہ زیب گاؤں" ہے۔ "شو" مقامی زبان میں "تندوتیز ہوا" کو کہتے ہیں، یعنی ایسا مقام جہاں تیز ہواؤں کا راج ہو۔ اسلام آباد سے کیوائی کا 212 کلومیٹر کا فاصلہ ایک ہموار سڑک کے ذریعے طے کیا جا سکتا ہے جس کے بعد شوگران تک بھی سڑک بنی ہوئی ہے لیکن چڑھائی کے باعث جیپوں یا گھوڑے خچر پر سفر کرنا زیادہ مناسب ہے۔ کیوائی سے شوگران تک کا راستہ انتہائی حسین و دلفریب نظاروں کا حامل ہے۔ مانسہرہ سے 50 کلومیٹر دور، بالا کوٹ ، بٹہ راسی جنگلات سے گذر کر ڈیڑھ گھنٹے میں شوگران پہنچا جا سکتا ہے۔ حبیب اللہ کے مقام سے دریائے کنہار شروع ہو جاتا ہے۔ شوگران میں کئی ہوٹل واقع ہیں جہاں مناسب قیمت پر رہائش حاصل کی جا سکتی ہے۔
شوگران مقامات
[ترمیم]شوگران کے مشرق میں سری، پائے اور مکڑا پہاڑ موجود ہے، مغرب میں موسی کا مصلی موجود ہے۔ شمال میں پیرنگ، مانا مینڈوس، شنکیاری کے مقامات ییں۔ جنوب میں گھنا جنگل ہے۔ شوگران کے قابل ذکر مقامات میں سری پائے، مانا منڈوس، مانشی، درشی، شاڑان، شنکیاری ہٹ زیادہ معروف ہیں۔ نواحی جنگلات میں مگری، مالکنڈی، جوانس، لولانی، بیرنگ اور کھیتر کافی گھنے ہیں، دن میں بھی ان تک سورج کی روشنی نہیں پہنچتی۔