شردھا آریا
شردھا آریا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 اگست 1987ء (38 سال) نئی دہلی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ممبئی یونیورسٹی |
پیشہ | [[:اداکار|ادکارہ]] ، ٹیلی ویژن اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
شردھا آریا
[ترمیم]شردھا آریا ایک ہندوستانی اداکارہ ہیں جو 17 اگست 1987ء کو پیدا ہوئیں۔ وہ ڈریم گرل ، تمھاری پاکھی ، میں لکشمی تیرے آنگن کی ڈراما سیریل میں کام کر چکی ہیں [1]۔ انھوں نے نیشبد اور پاٹھ شالا نامی فلموں میں بھی کام کیا ہے، چند بڑے برانڈز کی اشتہاری مہم میں بھی حصہ لیا ہے جن میں ٹی وی ایس سکوٹی ، پیئرز ، جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔ 2017ء سے وہ زی ٹی وی کے ٹی وی ڈرامے کنڈلی بھاگیا میں ڈاکٹر پریتا اروڑا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]شردھا آریا 17 اگست 1987ء کو نئی دلی ، پندوستانی میں پیدا ہوئیں۔انھوں نے ممبئی یونیورسٹی سے اقتصادیات میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ 2005ء میں وہ مستقل طور پر ممبئی آ گئی تاکہ شوبز کی دنیا میں اپنا کیریئر بنا سکیں [2]۔
پروفیشنل زندگی
[ترمیم]آریا نے اپنے کیریئر کا آغاز زی ٹی وی ٹیلنٹ ہنٹ شو "انڈیاز بیسٹ سنے سٹارز کی کھوج" سے کیا [3]، وہ شو کی پہلی رنر اپ قرار پائیں۔ انھوں نے اداکاری کا آغاز تامل فلم "کلوانن کڈھالی" سے کیا جس میں ان کے مقابل اداکار ہدایت کار ایس جے سوریا تھے۔ اس کے بعد انھوں بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم رام گوپال کے ساتھ کی جس کا نام نیشبد ہے۔ وہ مشہور بالی ووڈ اداکر شاہد کپور کی فلم پاٹھ شالا میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ تامل اور ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ وہ تیلگو اور کناڈا اور ملیالم فلمیں بھی کر چکیں ہیں۔ تیلگو فلموں میں گوڈاوا ، کوٹھی مکا، رومیو شامل ہیں۔
شہرت کا آغاز
[ترمیم]2011ء میں آریا نے ٹی وی سوپ سیریل "میں لکشمی تیرے آنگن کی" سے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیا۔ لائف اوکے تمھاری پاکھی میں انھوں نے پاکھی کا رول کیا اور یہی عمدہ اداکاری ان کی پہچان بن گئی۔ اس کے بعد ان کی شہرت میں مزید اضافہ عائشہ کے رول سے ہوا جو انھوں نے "ڈریم گرل - اک لڑکی دیوانی سی" میں ادا کیا۔ ڈریم گرل اور پاکھی کی پرفارمنس پر انھیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جس میں منفی کردار میں بہترین اداکارہ کا انڈین ٹیلی ایوار ڈریم گرل کے لیے، زی گولڈ ایوارڈز میں بہترین جوڑی ایوارڈ، لائف اوکے کی طرف سے ہیرو آف دا منتھ ایوارڈ اور وومن ایچیور ایوارڈ 2016ء شامل ہیں [4] ۔ 2016ء میں آریا نے ایکتا کپور اور شوبھا کپور کے بنائے ہوئے کامیڈی شو "مذاق مذاق میں" کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "'Dream Girl' actress Shraddha Arya's Osho Ashram experience in Pune"۔ Osho News۔ 29 اگست 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-03
- ↑ "Shraddha Arya - Biography, Early Life, Personal Life, Career, Awards, and Net Worth". Highlights India (امریکی انگریزی میں). 18 اگست 2017. Retrieved 2018-08-19.
- ↑ "India's Best Cinestars Ki Khoj: Will It Work This Time?"۔ Business Insider۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-03
- ↑ "Women Achievers Awards 2016: Digangana Suryavanshi & Shraddha Arya Bag Awards!"۔ www.filmibeat.com۔ 7 مارچ 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-03
- 1987ء کی پیدائشیں
- 17 اگست کی پیدائشیں
- نئی دہلی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- بقید حیات شخصیات
- تیلگو سنیما کی اداکارائیں
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- تمل سنیما کی اداکارائیں
- کنڑا سنیما کی اداکارائیں
- نئی دہلی کی اداکارائیں
- ہندی ٹیلی ویژن کی اداکارائیں
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- ممبئی یونیورسٹی کے فضلا
- ملیالم فلمی اداکارائیں
- بھارتی اداکارائیں